مودی کو اقتدار کی ہوس - پرینکا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

مودی کو اقتدار کی ہوس - پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے آج نریندر مودی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک ایسا لیڈر ہے جو اپنے لئے اقتدار چاہتا ہے اور اسے مضبوط بنانے کے مطالبات باربار کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے اپنی ماں سونیا گاندھی کے لئے یہاں انتخابی مہم چلاتے ہوئے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ان کے خاندان کے بارے میں تحریر کردہ بے بنیاد مواد پر مشتمل کتابیں ایک رات پہلے ان مقامات پر ڈالی جارہی ہیں جہاں ان کے جلسے مقرر ہیں ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ملک میں انتخابی مہم انتہائی نچلی سطح تک پہنچ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاست کو خدمت کے جذبے کے ساتھ دیکھاجاتا ہے ، لیکن ملک کے بعض لیڈر اس بارے میں نہیں سوچتے ، بہر حال کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی سیاست اس کا مطالبہ نہیں کرتی ۔ بلکہ ان کی سیاست خدمت کے جذبہ کے ساتھ ہوتی ہے۔ وہ آپ کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں اور آپ کو اقتدار دینا چاہتے ہیں لیکن ملک میں ایک لیڈر ہے جو اپنے لئے اقتدار چاہتا ہے ۔ وہ اسے مضبوط بنانے کے مطالبات کرتا رہتا ہے ۔ پرینکا نے کہا کہ میرے والد بصیرت مند سیاسی فکر رکھتے تھے اور راہول گاندھی نے ان سے سیکھا ہے ۔ امیٹھی کی ترقی کی حکمت عملی راجیو گاندھی نے35سال پہلے تیار کی تھی یہی وجہ ہے کہ یہاں کوئی زمین بنجر نظر نہیں آتی ۔ پرینکا نے کہا کہ ان کے خاندان کے خلاف جھوٹے الزامات پر مشتمل کتابیں ایسے مقامات پر پائی گئی ہیں جہاں ان کے جلسے مقرر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ان مقامات پر ایک رات قبل ایسی کتابیں ڈال دی گئی تھیں جن میں میرے خاندان کے بارے میں گندی اور جھوٹی باتیں تحریر کی گئی ہیں۔ایسی حرکتوں میں ملوث ہونے والے لوگ بزدل ہیں ۔ پرینکا نے یہاں گوری گنج اسمبلی حلقہ میں شاہ گڑھ شہید چوک پر یہ بات کہی ۔ پرینکا نے کہا کہ اگر انہیں کچھ کہنا ہے تو انہیں میرے سامنے آکر کہنا چاہئے اور بات کرنی چاہئے ۔ آدھی رات کو ایسی حرکتوں میں ملوث ہونا مناسب نہیں ۔ یہاں مناسب برقی سربراہی کے فقدان کے لئے اپوزیشن کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پرینکا نے کا کہ اس عاملہ میں عدالت میں زیر دوراں مقدمہ کے سبب ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

Priyanka slams Modi, says he is hankering after power

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں