تانڈور میں طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ دھواں دار بارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-31

تانڈور میں طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ دھواں دار بارش

tandur-rain
تانڈور میں زبردست گرج چمک ، طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ دھواں دار بارش ، گنج میں دھان کا ذخیرہ تباہ ، کسان پریشان
مختلف مقامات پر درخت اور برقی تار گرگئے ، برقی سربراہی مسدود، سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب، درجہ حرارت میں کمی
گذشتہ کئی ہفتوں سے شدید گرمی نے یہاں عوام کو پریشان کر رکھا تھا کہ اسی دؤران آج شام 5؍بجے سے یہاں اچانک زبردست گرج چمک ،طوفانی ہواؤں کے ساتھ زائد از دیڑھ گھنٹے تک دھواں دھار بارش اور ہلکی ژالہ باری ہوئی جس نے یہاں عام زندگی کوتہس نہس کرکے رکھ دیا تیز ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پربڑی تعداد میں درخت اکھڑگئے اور برقی تار بھی ٹوٹ کر گرگئے اسی کے ساتھ کئی مقامات پر ٹین کے چھپر، تجارتی اداروں کے سائن بورڈس بھی اڑگئے اوراسی کے ساتھ برقی سربراہی مسدود ہوکر رہ گئی برقی تاروں کے ٹوٹنے کے باعث محکمہ برقی کے عملہ کو سخت مشکلات پیش آئیں کافی محنت و مشقت کے بعد رات 11؍بجے برقی بحال کی جاسکی رات نصف شب تک بھی گرج چمک اور موسلادھاربارش کا سلسلہ ہنوز جاری رہا دوبارہ رات دیڑھ بجے زائد از نصف گھنٹے تک تیز رفتار بارش ہوئی۔ اس اچانک اور غیر متوقع بارش کے باعث گنج میں کسانوں کی جانب سے فروخت کے لئے لایا گیا تقریباً 4؍ہزار تھیلوں پر مشتمل دھان کا ذخیرہ بھیگ کر تباہ ہوگیا جسے بہتر قیمت کی توقع میں کسانوں نے ذخیرہ کر رکھا تھااس غیر متوقع بارش کے باعث کسانوں کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اس نقصان کی تفصیلات کا ابھی سرکاری طور پرعلم نہیں ہوپایا ہے بارش کے دؤران کسانوں کو پلاسٹک اور تاڑپتریوں کے ذریعہ اپنے دھان کے ذخیرہ کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ مارکیٹ یارڈ میں موجود ٹین شیڈ اس بڑے ذخیرہ کے لئے ناکافی ہیں جاریہ موسم گرما کے دؤران یہاں روزآنہ درجہ یہاں حرارت 42؍ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا تھا آج ہوئی بارش کے بعد یہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے جس سے گرمی سے پریشان عوام نے راحت محسوس کی ہے وہیں بارش کے باعث سڑکیں ، گراونڈس اور نشیبی علاقہ زیرآب آگئے اور کئی علاقوں میں مکانات میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ۔ اسی ؤران اس غیر موسمی بارش اور گرج چمک سے محفوظ رہنے کی غرض سے پدیمول مندل میں ایک درخت کے سائے میں کھڑی ہوئی ہیماوتی 40 ؍ سالہ درخت پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث جائے مقام پر ہی ہلاک ہوگئی پرگی ضلع رنگاریڈی کی ساکن یہ خاتون اپنے کسی قریبی رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کی غرض سے پدیمول آئی ہوئی تھی ۔ اس خاتون کے ہمراہ اس درخت کے نیچے مزید چار افراد بھی کھڑے ہوئے تھے تاہم یہ تمام محفوظ رہے ۔

heavy rain, strong wind, frost, snow and lightning in Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں