پاکستان اپنی روش بدلے - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-01

پاکستان اپنی روش بدلے - بی جے پی

نریندر مودی کی تنقید پر برہم بی جے پی نے آج پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی روش بدلے اور ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آجائے کیونکہ جس طرح سے وہ کام کررہا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بی جے پی ترجمان مینا کشی لیکھی نے پاکستان کے وزیر داخلہ نثار علی کے ایک بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی یہ بیان منموہن سنگھ کی ناہلی ہندوستان کی کمزور امیج کا نتیجہ ہے ۔ پاکستانی وزیر نے کہا تھا کہ اگر مودی ہندوستانی وزیر اعظم بنے تو علاقائی امن متاثر ہوگا۔ اس دوران کانگریس لیڈر اورمرکزی وزیر منیش تیواری نے بھی پاکستانی وزیر کے بیان کو افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا ۔ اور کہا کہ پاکستان کو اس کا محاسبہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے وہ داؤد ابراہیم کو اگر وہ اس ملک میں ہے تو ہندوستان کے حوالے کرے ۔ سینئر کانگریس لیڈر شکیل احمد نے آج سوال اٹھایا کہ آیا پاکستانی وزیر کا متنازعہ بیان کا مقصد لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے لئے نریندر مودی کی مدد کرنا ہے ۔ کانگریس لیڈر شکیل احمد نے ٹوئٹر پر کہا کہ کیا پاکستان وزیر اعظم بننے میں مودی کی مدد کررہا ہے۔انتخابی مہم کے دوران ہندوستان کے کسی بھی لیڈر کے خلاف پاکستان کے بیان کو یقیناًاس سے فائدہ پہنچے گا یہ ایک دانشمندانہ اقدام ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں