تلنگانہ لوک سبھا و اسمبلی حلقوں کے لئے پر امن رائے دہی 72 فیصد پولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-01

تلنگانہ لوک سبھا و اسمبلی حلقوں کے لئے پر امن رائے دہی 72 فیصد پولنگ

ریاست آندھرا پردیش میں پہلے مرحلہ کے تحت تلنگانہ کے تمام17لوک سبھا اور 119اسمبلی حلقوں میں رائے دہی پر امن رہی ۔ جہاں تقریباً72فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ تلنگانہ 2جون کو ملک کی29ویں ریاست بن جائے گا۔شام5بجے تک رائے دہی کا مجموعی تناسب68فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شام6بجے تک رائے دہی کا وقت تھااور اس موقع پر قطار میں موجود رائے دہندوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دای گیا ۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسربھنور لال نے بتایا کہ چند معمولی ناخوشگوارواقعات کو چھوڑ کر تلنگانہ بھر میں رائے دہی پرامن رہی ، جس کے لئے30,574پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ، جہاں سخت ترین سیکوریٹی انتظامات میں رائے دہی کا عمل تکمیل کو پہنچا۔ حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے10اضلاع میں نظٖم وضبط کے مسائل پیدا نہیں ہوئے ۔9اضلاع میں زبردست رائے دہی ریکارڈ کی گئی، جب کہ حیدرآباد میں اس کا تناسب بہت کم رہا ۔ بھنور لال نے بتایا کہ شہر میں صرف53فیصد پولنگ ہوئی، جب کہ ضلع کھمم میں سب سے زیادہ75فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ ماوسٹوں سے متاثرہ اسمبلی حلقوں میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعات نہیں آئے۔ ایسے10حلقوں کی نشاندہی کی گئی تھی جہاں تین حلقوں میں رائے دہی کا وقت4بجے ختم کردیا گیا ، جب کہ ماباقی حلقوں میں پولنگ5بجے تک جاری رہی۔پہلے مرحلے کے تحت تلنگانہ کے تمام اضلاع میں رائے دہی ہوئی اور 2.81کروڑ افراد ووٹ دینے کے اہل تھے ۔ لوک سبھا انتخابات میں265امیدوار، جب کہ اسمبلی انتخابات 1669امیدوار میدان میں تھے ۔
اسی دوران ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بی پرساد راؤ نے بتایا کہ تلنگانہ بھر میں رائے دہی پرامن رہی۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقنی بنانے کے لئے وسیع تر سیکوریٹی انتٖظامات روبہ عمل لائے گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ کے کسی بھی مقام سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سیکوریٹی انتظامت کے تحت تلنگانہ بھر میں دیڑھ لاکھ سیکوریٹی جوانوں کو تعینات کیا گیا ۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے4ہیلی کاپٹرس کو تیار حالت میں رکھا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں