منصوبہ بندی کمیشن کے ارکان سے منموہن سنگھ کا وداعی خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-01

منصوبہ بندی کمیشن کے ارکان سے منموہن سنگھ کا وداعی خطاب

وزیرا عظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جو منصوبہ بندی کمیشن کے صدر نشین بھی ہیں اس کمیشن سے آج اپنے وداعی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی ترقی اور شرح نمو میں اضافہ کو ان الفاظ میں پیش کیا جاناچاہئے کہ’’کام جاری ہے‘‘اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ انہوں نے منصوبہ بندی کمیشن کو دنیا بھر میں عالمیانہ کی اقدار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پرزور دیا ۔ وزیرا عظم نے منصوبہ بندی کمیشنسے اپنی دیرینہ رفاقت کی یادتازہ کرتے ہوئے کہا کہ’’مارکٹ میکانزم پر عظیم تر انحصار کے ساتھ کھلے پن اور لبرل انداز میں بڑھتی ہوئی معیشت کی روشنی میں ہمیں اس امر پر توجہ مرکوز کرنی ہے کہ اس جدید دنیا میں منصوبہ بندی کمیشن کا کیا رول ہونا چاہئے ۔‘‘ یوپی اے کے10سالہ دور حکمرانی میں کمیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیانل خود اپنا ناقدانہ جائزہ لے گا اور حکومت کی پالیسی مباحث میں وہ نیز ہماری قوم کی ترقی میں نمایاں رول ادا کرتا رہے گا۔ وزیرا عظم نے بعض مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ’’کیا ہم بھی وہی ذرائع اور طریقے استعمال کررہے ہیں جو کسی جداگانہ دور کے لئے وضع کئے گئے تھے ۔ کمیشن کی مزید روایتی سرگرمیوں کی تنظیم جدید کئے بغیر کیا ہم نے اس کمیشن کے فرائض میں اضافہ کیا ہے؟ ‘‘ وزیر اعظم نے1991ء اور1996ء کے درمیان کے دنوں کی یاد تازہ کی جب وہ وزیر فینانس تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں، اس وقت کے نائب صدر نشین منصوبہ بندی کمیشن اور موجودہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی’’زبردست تائید‘‘ حاصل تھی۔’’یہ معاشی تبدیلی کا دور تھا اور ہماری معیشت کے لئے ابواب کھولے جارہے تھے ۔ اس وقت اس ادارہ کی قیادت کے لئے پرنب مکرجی سے زیادہ کوئی بہتر شخصیت نہیں ہوسکی تھی ۔‘‘یوپی اے کی10سالہ حکمرانی کے دوران منصوبہ بندی کمیشن نے ترقی کی نئی راہ کو استوار کرنے میں حکومت کی مدد کی ۔ اتفاق رائے کے حصول اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کی ۔ مرکز اور ریاستی سطحوں پر مباحث کو بامعنی بنانے میں بھی کمیشن نے مدد کی ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مرکزی زیر انتظام اسکیموں کی تعدادکو کم کرنے سے متعلق کمیشن کی پہل کی ستائش کی اور کہا کہ مرکزی زیر انتظام اسکیمات کی تنظیم جدید کی ضرورت ہے تاکہ مرکزی حکومت کے مائیکرو،مینجمنٹ کو ختم کیا جائے یا اقل ترین حد تک لادیا جائے ۔ مختلف پالیسی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کمیشن کے اقدامات کو انہوں نے سراہا۔

PM farewell speech to the Planning Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں