ممبئی سمیت دیگر شہروں میں ہائی الرٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

ممبئی سمیت دیگر شہروں میں ہائی الرٹ

چنئی کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دو جڑواں بم دھماکوں کے بعد عروس البلاد ممبئی اور ریاست کے دیگر حصوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ آر آر پاٹل کی سربراہی میں آج یہاں محکمہ داخلہ و پولیس کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں شہر و ریاست کے نظم و نسق کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے پولیس سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ ان دھماکوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرے۔وزیر داخلہ کی ہدایت کے بعد شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں ناکہ بندی شروع کی گئی اور حساس مقامات پر اضافی پولیس بندوبست لگایا گیا ہے۔ریلوے پروٹیکشن فورس نے ویسٹرن ریلوے پر500پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاہے۔ سینئر ڈیویزنل سیکوریٹی کمشنر راجندروینا ور نے کہا کہ ہائی الرٹ کے ساتھ ہی عملے کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ پلیٹ فارم کی نگرانی کی جائے۔ سینٹرل ریلوے پر آر پی ایف کے جوان تعینات کئے گئے ہیں اور ڈاگ اسکواڈ کا گشت جاری ہے اور مسافروں کے سامان کی جان کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ شے کو ہاتھ نہیں لگائیں اورپولیس کو مطلع کریں۔

High alert in mumbai & other cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں