دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 23.79 ملین ڈالرمیں فروخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-16

دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 23.79 ملین ڈالرمیں فروخت

جنیوا
پی ٹی آئی
دنیا کے سب سے بڑے اور ہر نقص سے پاک نیلگوں ہیرے کو یہاں آکشنرز کرسٹیز کے ذریعہ23.79ملین ڈالر(تقریباً ڈھائی کروڑ ڈالرس) میں نیلام کردیا گیا ۔ اس نیلام کے لئے بولیاں کل دی گئیں۔مذکورہ آکشنرز کو کل جملہ ہیروں کے نیلام سے154.19ملین ڈالر حاصل ہوئے ، جو اَب تک کے کسی نیلام میں موصولہ رقم کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔ کرسٹیز نے بتایا کہ ایک نامعلوم بولی دہندہ سے زبردست(بولی) کشمکش کے بعد 13,22قیراط کا ایک ہیرا‘ امریکی کمپنی’’ہیری ونسٹن‘ ‘ کے چیف اکزیکٹیو آفیسر نے خریدا ۔ اسی دوران 17ویں صدی عیسوی کا وہ نکلس جس پر مغل شہنشاہوں اکبر اعظم اور جہانگیر کے نام کندہ تھے‘1.8ملین ڈالر میں نیلام کیا گیا۔

World's biggest flawless diamond sells for USD 24 million

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں