وزیر خارجہ سشما سوراج کو کئی ممالک کے وزرائے خارجہ کے فون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-30

وزیر خارجہ سشما سوراج کو کئی ممالک کے وزرائے خارجہ کے فون

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج کے لئے آج ٹیلی فون ڈپلومیسی کا دن تھا ، جنہیں امریکہ کے جنرل آف سکریٹری ، آسٹریلیا ،کینیڈا ، یو اے ای برطانیہ، جنوبی افریقہ کے ہم منصبوں کے فونس آئے۔ جان کیری نے سشما سوراج کو باہمی بات چیت کے لئے بعجلت ممکنہ امریکہ کے دورہ کی دعوت دی تاکہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے بتایا کہ دونوں قائدین نے اپنی پہلی بات چیت میں ہند۔ امریکہ حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کو نئی توانائی فراہم کرنے اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ کیری نے سشما سوراج کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی ۔ بات چیت کے دوران دونوں نے آپسی تجارت پر بھی توجہ مرکوز کی اور تجارت کو100بلین ڈالر سے بڑھا کر500بلین ڈالر تک کرنے کی سمت اقدامات کرنے سے اتفاق کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ سشما سوراج نے جان کیری سے کہا کہ ہندوستان کو بین الاقوامی شراکت داری میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کیری کو سارک ممالک کے قائدین کے ساتھ مودی کی بات چیت سے بھی مختصر واقف کرایا اور کہا کہ پاکستان اور ہندوستان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ قبل ازیں ہندوستان کے نئے وزیر اعظم کو اپنے پیام میں کیری نے کہا کہ اوبامہ انتظامیہ مودی کا امریکہ میں خیر مقدم کرنے کا منتظر ہے ۔

Various foreign ministers call Sushma Swaraj, discuss

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں