اندرون ملک تیار کردہ پناکا راکٹس کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-30

اندرون ملک تیار کردہ پناکا راکٹس کا کامیاب تجربہ

بالاسور(اڈیشہ)
پی ٹی آئی
اندرون ملک تیار کردہ ہندوستان کے پناکا راکٹس کا آج تین مرتبہ کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ان راکٹوں کو یہاں سے تقریبا پندرہ کلو میٹر دور چندی پور ، بر ، سمندر پر واقع ایک اسلحہ ڈپو میں قائم ملٹی بیارل راکٹ لانچر سے داغا گیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ’’پناکا راکٹس کے3راؤنڈس کا کامیابی کے ساتھ ، پروف اینڈ اکسپر یمنٹل اسٹابلشمنٹ(PXE) سے کامیاب تجربہ کیا گیا ۔1995سے پناکا کے کئی مشکل تجربات کئے گئے ۔ اس راکٹ کو مسلح فورسس کے لئے حاصل کرلیا گیا ہے اور موجودہ تجربات ، متعلقہ سسٹم میں بعض بہتریاں پیدا کرنے کے بعد کئے گئے ۔ مذکورہ ذرائع نے یہ بتایا کہ مزید چند تجربات کئے جانے کا امکان ہے۔ یہ بغیر گائیڈ یڈ راکٹ سسٹم ہے جس کا مقصد تیزی سے گولہ باری کے ذریعہ بڑے علاقوں کو بے اثر کرنا ہے ۔ مذکورہ راکٹوں کا رینج چالیس کلو میٹر ہے اور یہ راکٹس ، کئی گنا اضافہ قوت کے ساتھ ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور توپ خانہ کی اعانت کے لئے متعین کئے گئے ہیں کم شدت کے تصادم کی صورت میں یہ راکٹس فوری رد عمل اور تیز رفتاری کے ساتھ فائرنگ کا کام دیتے ہیں ۔ اس طرح فوج کو برتری حاصل ہوتی ہے ۔ مذکورہ سسٹم، کئی قسم کے وار ہیڈس لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ اس طرح یہ سسٹم ،دشمن کے لئے ہلاکت خیز بن جاتا ہے ۔ پناکا سسٹم 6لانچرس کی ایک بیاٹری کا حامل ہے اور44سکنڈس میں12راکٹس داغ سکتا ہے اور 3.9مربع کلو میٹر علاقہ کو بے اثر کرسکتا ہے ۔

India's indigenously developed Pinaka rockets successfully test fired

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں