زنجیانگ حملہ سے متعلق اطلاعات کے لئے 16 ہزار ڈالر انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-04

زنجیانگ حملہ سے متعلق اطلاعات کے لئے 16 ہزار ڈالر انعام

چین نے عرومقی کے ایک ریڈیو اسٹیشن پر حالیہ بم اور چاقو حملہ سے متعلق سراغ رسانی کے لئے16000ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے ۔ عرومقی ’مسلم اکثریت حامل زنجیانگ صوبہ کا دارالحکومت ہے ۔ چینی حکام نے مبینہ خود کش بمبار کے10ارکان خاندان کی تلاش بھی شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک نوٹس بھی جاری کردی گئی ہے ۔ پولیس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے حملہ سے متعلق اطلاع فراہم کرنے والے کوایک لاکھ یوان انعام کا اعلان کیا ۔ اس حملہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں ۔ دہشت گرد حملہ میں79دیگر زخمی بھی ہوئے ۔ پولیس نے تمام شعبوں سے مکمل تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے وضاحت کی کہ دو مشتبہ افراد میں سے ایک سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جائیں جس کی شناخت ہنوز باقی ہے ۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا کہ صدر رژی لن پنگ پہلی بار اس علاقہ کے دورہ پر تھے ۔ بلاشبہ یہ ایک زبردست سیکوریٹی خلاف ورزی کا واقعہ ہے ۔ عرمقی کے جنوبی ریلوے اسٹیشن کے باب الخروج پر چاقؤں سے لیس ایک گروپ نے افراد پر حملہ کیا۔ دو مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت39سالہ صدرالدین ساوت کی حیثیت سے ہوئی۔ اس کا تعلق جنوبی زنجیانگ کے اکسو علاقہ سے ہے ۔ صدر الدین ، انتہا پسند مذہبی افکار سے متاثر تھا ۔ وسائل سے مالا مال صوبہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔ علاقہ برسوں سے جاری نسلی فسادات کے سبب شورش کا شکار ہے ۔ علاقہ میں ایغور مسلم اور ہان چینی آباد ہیں۔

China announces USD 16000 reward for info on Xinjiang

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں