طالبات کا اغوا - امریکہ نائیجیریا کی مدد کر رہا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

طالبات کا اغوا - امریکہ نائیجیریا کی مدد کر رہا ہے

واشنگٹن
یو این آئی
نائیجیریاسے اغواء کی گئی200سے زائد اسکولی طالبات کو اغوا کنندوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے امریکہ،نائیجیریا ئی حکومت کی مدد کررہا ہے۔ یہ اطلاع آج وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کے حوالہ سے دی گئی ۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے اخباری نمائندوں کوبتایا کہ امریکہ، مغویہ اسکولی طالبات کو آزاد کرانے کے لئے نائیجیریا ئی حکومت کی مدد کررہا ہے جسکے لئے وہ خبروں کا مسلسل تبادلہ کررہا ہے ، صدر بارک اوباما اس مسئلہ پر کئی بار بات کرچکے ہیں اور ان کی قومی سلامی ٹیم صورتحال پر لگاتار نظر رکھی ہوئی ہے ۔ غور طلب ہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبہ میں واقع ایک اسکول سے اپریل میں200سے زیادہ اسکولی طالبات کا اغوار کرلیا گیا تھا ۔ پیر کو انتہا پسند تنظیم بولو کو حرم نے دعویٰ کیاتھا کہ اس نے گزشتہ14اپریل کو ایک اسکول پر حملہ کر کے 276طالبات کو اغواء کیا تھاجنہیں وہ فروخت کر نے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

US to help Nigeria search for girls kidnapped by Boko Haram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں