ہندوستان کی شرح ترقی میں مزید اضافہ کی امید - گورنر آر بی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

ہندوستان کی شرح ترقی میں مزید اضافہ کی امید - گورنر آر بی آئی

آکسفورڈ
پی ٹی آئی
ریزروبینک آف انڈیا(آر بی آئی)کے گورنر رگھورام راجن نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی شرح ترقی جلد ہی5فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔ انہوں نے یہاں آکسفورڈ یونیورسٹی میں کل ایک خصوصی پروگرام کے موقع پر پی ٹی آئی سے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت کی شرح5فیصدکی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور میں پر امید ہوں کہ ہم جلد ہی اس میں مزید اضافہ دیکھیں گے ۔ انہوں نے اپنے اس خیال کا اعادہ کیا کہ شرح ترقی کا تعلق افراطِ زر پر قابو پانے سے ہے ۔ راجن نے قبل ازیں آکسفورڈ یونین سوسائٹی(او یو ایس) کے رکن طلبہ کو مخاطب کیا۔ سوئٹزرلینڈروانگی کے دوران انہوں نے یہاں توقف کیا تھا۔ سوئٹزر لینڈمیں وہ11اور12مئی کومنعقد شدنی بینک فارانٹر نیشنل سیٹلمنٹس (بی آئی ایس) کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ انہوں نے طلبہ کے ساتھ خطاب میں کوئی سیاسی موضوع نہیں اٹھایا کیونکہ 16مئی کو صورتحال واضح ہوجائے گی جب ہندوستان میں منعقدہ عام انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا۔ راجن نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جو بھی نئی حکومت آئے گی، شرح ترقی میں اضافہ پر توجہ دے گی۔

India's growth rate will pick up soon, says RBI Governor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں