مس یو ایس اے کی قیادت میں امریکہ میں ہندوستانی ڈاکٹروں کا سالانہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

مس یو ایس اے کی قیادت میں امریکہ میں ہندوستانی ڈاکٹروں کا سالانہ اجلاس

واشنگٹن
آئی اے این ایس
امریکہ میں پہلی مار مس یو ایس اے کا خطاب حاصل کرنے والی ہندوستانی امریکی حسینہ نینا داؤلوری ہندوستانی نژاد ڈاکٹرس کے32ویں سالانہ کنونشن میں بی فٹ بی کول واکاتھن اور خواتین کے فورم سیشن کی قیادت کریں گی ۔ توقع ہے کہ امریکن اسوسی ایشن آف فزیشنس آف انڈین اور ریجن( اے اے پی آئی)کے سالانہ کنونشن میں2ہزار سے زائد ڈاکٹرس اور ان کے خاندان شریک ہوں گے ۔ امریکہ میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی نسلی انجمن کا سالانہ اجلاس ٹیکساس کے شہر انٹوینو میں25تا29جون جاری رہے گا ۔ صدر آپی جیئش شاہ نے بتایا کہ اجلاس میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت میں فروغ اور نٹ ورک کی شناخت قائم کرنے کے طور طریقوں باہمی اتحاد ،حقوق کے تحفظ کی مشترکہ مساعی اور معاشرہ کو خدمات فراہم کرنے کے امکانات کی تسخیر تبادلہ خیال ہوگا ۔ شاہ نے یہ بھی بتایا کہ آپی کی اعلی ترجیحات میں موٹا پا کم کرنے اور اس کے انسدادی اقدامات شامل ہیں۔

Miss USA Nina Davuluri to attend Indian origin physicians meet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں