تمل ناڈو حکومت کا غریبوں کو 6 لاکھ بکریان دینے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-22

تمل ناڈو حکومت کا غریبوں کو 6 لاکھ بکریان دینے کا فیصلہ

چنئی
پی ٹی آئی
تمل ناڈو کی بر سر اقتدار آئی اے ڈی ایم کے سرکار ریاست میں2014.15میں ڈیڑھ لاکھ دیہی غریبوں کو 6لاکھ بکریاں تقسیم کرے گی اور ان کی خریداری کے لئے198.25کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ1.5لاکھ بے زمین مستفیدین ،خاص طور سے خواتین میں سے ہر ایک کو4-4بکریاں یا بھیڑ دی جائین گی تاکہ انہیں گزر بسر کا وسیلہ مل سکے ۔2011میں اقتدار میں واپسی کے بعد وزیر اعلیٰ جے للتا نے بھیڑ ، بکریاں مہیا کرانے کی مفت اسکیم شروع کی تھی۔ یہ دودھ دینے والی گائے اور پنکھے تقسیم کرنے جیسی مفت اسکیموں میں سے ایک تھی ۔ مفت بکری مہیا کرانے کا مقصد یہ ہے کہ دیہی علاقوں میں غریب سے غریب شخص کو فائدہ مل سکے ۔ سرکار نے خاص طور پر تمل ناڈو کے مقامی بازاروں سے بھیڑبکریاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں