چنئی دھماکے تحقیقات میں مرکز کی مدد قبول کرنے سے جئے للیتا کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

چنئی دھماکے تحقیقات میں مرکز کی مدد قبول کرنے سے جئے للیتا کا انکار

تاملناڈو کی حکومت نے چینائی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں دو دھماکوں کی تحقیقات میں مرکزکی مدد کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ریاست اس معاملہ کو فی الحال دہشت گرد حملہ کے طور پر نہیں لے رہی ہے ۔ مرکز نے دھماکوں کے بعد چینائی کو این آئی اے اور این ایس جی کے تفتیش کنندوں اور فارنسک ماہرین کو روانہ کرنے کے منصوبوں کو ٹال دیا ہے کیونکہ ریاستی حکومت نے جس کی چیف منسٹر جئے للیتا نظم و قانون کے معاملہ میں مرکزی ایجنسیوں کی شدید مخالف ہیں مرکز سے کسی بھی طرح کی مدد لینے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ پولیس دھماکوں کی تحقیقات کی اہل ہے۔ مرکز کو دو ٹوک جواب میں ٹاملناڈو کی حکومت نے صرف واقعہ کی تفصیلات بتائیں۔اس واقعہ کی جامع رپورٹ کے لئے وزارت داخلہ کی درخواست کے جواب میں کہا گیا کہ دھماکہ پلیٹ فارم نمبر9پر ٹرین نمبر12509میں صبح7بج کر 5منٹ پر ہوا ۔مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹاملناڈو اس دھماکہ کو دہشت گرد حملہ کی حیثیت سے نہیں لے رہا ہے اور ریاستی پولیس اور این آئی اے کی ٹیم کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش پر بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جب ریاستی حکومت اسے دہشت گردی کا کیس نہیں سمجھ رہی ہے تو اسے کیا کیا جاسکتا ہے ۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے اس کے باوجود فارنسک ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دھماکوں کی نوعیت کا پتہ لگایاجاسکے ۔

Tamil Nadu Government Refuses Centre's Help in Train Bla

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں