22/مئی حیدرآباد پی۔ٹی۔آئی
چیف سکریٹری پرسنا کماور موہنتی نے آندھرا پردیش کے نامزد چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو کو ریاست کی تقسیم سے متعلق امور اوران پر پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو جن کی تلگو دیشم پارٹی کوآندھرا پردیش میں اسمبلی کی102نشستیں حاصل ہوئی ہیں، 2جون کے بعد پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے ، جب کہ ریاست کی تقسیم کاکام رسمی طور پر پورا ہوجائے گا۔ چیف سکریٹری نے چندرا بابو نائیڈو کی قیامگاہ پہنچ کرصدرتلگو دیشم سے ملاقات کی اور اثاثوں اور سرکاری ملازمین کی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان تقسیم پر ایک پاور پائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کو آل انڈیا سرویس جیسے آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں کی دونوں ریاستوں کے درمیان تقسیم سے متعلق تفصیلات بھی بتائیں ۔ واضح ہو کہ آل انڈیا سرویس کے عہدیداروں کو کیڈر لائٹ کرنے کے سلسلہ میں تاحال کوئی شفافیت نہیں پائی جاتی ، کیونکہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے رہنمایانہ ہدایات ہنوز جاری نہیں کی گئی ہیں ۔ متعلقہ فائل وزیر اعظم کے دفتر میں منظوری کے لئے پڑی ہوئی ہے ۔ آ ل انڈیا سرویس کے عہدیداروں کی2ریاستوں کے درمیان تقسیم کے لئے رہنمایانہ ہدایات مرکز کی قائم کردہ پرتیوش سنہا کمیٹی کے سفارشات پر مبنی ہوں گی۔ چندرا بابو نائیڈو نے پی کے موہنتی کے ساتھ حکومت آندھرا پردیش کے نئے چیف سکریٹری کے تقرر پر بھی تبادلہ خیال کیا ، کیوں کہ پی کے موہنتی،31مئی کو وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے ۔ اسی دوران اس بات کا پتہ چلا ہے کہ این چندرا بابو نائیڈو وجے واڑہ اور گنٹور کے درمیان آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی کیمپس سے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے کام کاج انجام دیں گے ۔ کیمپس میں تعمیر کردہ دو نئے بلاکس کا چیف منسٹرکے دفتر اوردیگر سرکاری محکموں کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔حیدرآباد کے موجودہ سکریٹریٹ میں اگرچہ آندھرا پردیش کی حکومت کے لئے پانچ بلاکس مختص کیے گئے ہیں ، تاہم چندرابابو نائیڈو وہاں سے امور حکومت چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔TDP chief to function from ANU campus
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں