Arvind Kejriwal in Tihar jail, AAP to launch contact programme
عام آدمی پارٹی نے احتجاج کرنے کے بجائے آج فیصلہ کیا کہ وہ گھر گھر رابطہ پروگرام شروع کرے گی تاکہ عوام کو ان حالات سے واقف کرایا جاسکے جن میں پارٹی سربراہ اروند کجریوال کو ہتک عزتفوجداری مقدمہ میں جیل جانا پڑا ۔ تہاڑ جیل میں آج صبح اروند کجریوال کے ساتھ متعددعام آدمی پارٹی قائدین کی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ سابق چیف منسٹرکل سے تہاڑ جیل میں قید ہیں ۔عام آدمی پارٹی کے ایک سینئر قائد اشوتوش نے بتایا کہ ہم نے کجریوال سے ملاقات کی جس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اب مزید احتجاج نہیں کرے گی اور گھر گھر رابطہ پروگرام شروع کرے گی اور عوام کو بتائے گی کہ کجریوال جیسا دیانتدار شخص سلاخوں کے پیچھے کیوں ہے۔ واضحرہے کہ عام آدمی پارٹی کے کئی کارکن کجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کل تہاڑ جیل کے باہر پولیس کے ساتھ متصادم ہوگئے تھے ۔ ولیس نے امتناعی احکام کی خلاف ورزی پر59احتجاجیوں کو گرفتارکرلیا جن میں یوگیندریادو، منیش سسوڈیا اور راکھی برلا جیسے سینئر قائدین بھی شامل ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں