کانگریس مشکل دور سے گزر رہی ہے - اشوک چوہان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-23

کانگریس مشکل دور سے گزر رہی ہے - اشوک چوہان

سابق چیف منسٹر مہاراشٹر مسٹر اشوک چوہان نے آج تسلیم کیاکہ کانگریس پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے ۔ اور پارٹی کے استحکام کے لئے پارٹی ورکرس کو حوصلہ افزائی ناگزیر ہوگئی ہے کیونکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو سخت ترین شکست کھانی پڑی ۔ یہاں تک تلک بھون میں حلقہ واری اساس پارٹی کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں جو پارٹی کے ریاستی سربراہ مانک راؤ ٹھاکرے کی صدارت میں منعقد ہوا خطاب کرتے ہوئے مسٹر چوہان جو ریاست میں انتخاب جیتنے والے لوک سبھا کے واحد امیدوار ہیں کہا کہ انتخابی نتائج انتہائی غیر متوقع ہیں اور ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو استحکام بخشنے اور کارکنوں کی ہمت افزائی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا فیصلہ توقع کے خلاف ہے۔ مسٹر چوہان نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں قیادت کمزور ہوتی اور ترقیاتی کام ٹھپ ہوجاتے ہیں وہاں پارٹیوں کو شکست ہوتی ہے ۔ چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے بھی اس جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ جب کہ ناندیڑ ہنگولی حلقہ جات سے پوری ریاست مہاراشٹر میں صرف کانگریس کے دو امیدواروں کو کامیابی ملی کے ماسوا دیگر تمام شکست خوردہ پارٹی کیا میدواروں نے شرکت کی جن میں حلقہ جات لاتور، اکولہ ، جالنہ ، دھولے، نندوربار ، سندوور ، رتنا گری اور اورنگ آباد شامل ہیں ۔ یہاں این ڈی اے نے کانگریس این سی پی کو بری طرح شکست دی اور ریاست کی48کے مجملہ42نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔

Congress is going through tough times - Ashok Chavan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں