مرکزی کابینہ میں 4 ارکان کی جگہ حاصل کرنے تلگو دیشم کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-24

مرکزی کابینہ میں 4 ارکان کی جگہ حاصل کرنے تلگو دیشم کی کوشش

تلگو دیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو اتوار25مئی کو نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے اعلی قائدین سے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے تاکہ ان کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو مرکزی کابینہ میں جگہ دی جائے۔ اس کے دوسرے دن وہ مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے اور حیدرآباد واپس ہوجائیں گے ۔ تلگو دیشم کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ نائیڈو عنقریب آندھر اپردیش کے چیف منسٹر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ تلگو دیشم پارٹی مودی کی کابینہ میں کم ازکم چار قلمدانوں کے حصول کے لئے پرامید ہے لیکن مجلس وزراء میں جگہ پانے کے خواہشمندوں کی تعداد کافی طویل ہے۔ راجیہ سبھا میں پارٹی کے چھ ارکان پارلیمنٹ ہیں جن میں دو کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔اس مرتبہ تلگو دیشم کے 16ارکان لوک سبھا میں منتخب ہوئے ہیں جن میں صرف ایک کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔16رکان پارلیمنٹ کے منجملہ بارہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے ۔ ان میں سے تین جے سی دیواکر ریڈی ، اشوک لجپتی راجو اور ٹی نرسمہم کو ارکان اسمبلی اور ریاستی وزراء کے طور پر کافی تجربہ ہے ۔ ریڈی اور نرسمہم نے انتخابات کے موقع پر تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کی تھی جب کہ راجو پارٹی کے بزرگ قائد اور چھ مرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں ۔ اشوک لجپتی راجو مرکزی کابینہ میں جگہ پانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کے طور پر جلد ہی حلف لیں گے ۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق بابو دہلی میں بی جے پی اور این ڈی اے کے اعلی قائدین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

Heavy competetion in TDP MPs for Cabinet posts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں