کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع - 6 جون تک جیل میں قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-24

کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع - 6 جون تک جیل میں قید

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) چیف اروند کجریوال کی جیل میں ٹھہرنے کی میعاد میں آج آئندہ6جون تک توسیع کردی گئی کیونکہ وہ (کجریوال) ایک فوجداری ہتک عزت کیس میں ضمانتی بانڈ فراہم نہ کرنے پر بضد رہے ۔ یہ کیس بی جے پی لیڈر نتن گڈ کری نے ان کے خلاف دائر کیا ہے۔ دہلی کی عدالت نے کجریوال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ قانون سے نابلد ‘‘ہیں۔ عدالت نے ان کی خواہش کی کہ وہ ’’سمجھ داری‘‘ کا مظاہرہ کریں ۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گومتنی منو چانے کجریوال کو آئندہ 6جون تک کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا اور کہا کہ وہ (مجسٹریٹ) گزشتہ21مئی کو جاری کردہ اپنے حکم پر نظر ثانی نہیں کرسکتے۔ آض کمرہ عدالت کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ عدالت نے کہا کہ’’میں آپ سے(کجریوال کے وکیل سے) درخواست کروں گی کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو میرے حکم کو (اعلیٰ عدالت میں)چیلنج کریں۔ میں نے پہلے ہی اپنا ذہن بنالیا ہے ۔‘‘ یہ عدالت صرف قانونی طریقہ کار ہی پر عمل کررہی ہے اور’’اگر دیگر پارٹی قائدین‘‘ حصول ضمانت کے لئے بانڈ فراہم کرسکتے ہیں تو کجریوال ایسا کیوں نہیں کرسکتے‘‘۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ملک میں بہت سارے لوگ ہیں جو قانون سے نابلند ہیں حتی کہ بعض تعلیم یافتہ افراد بھی یہ نہیں جانتے کہ ضمانت کیا ہے اور ضمانتی بانڈ کیا ہے ۔ ’’آپ(کجریوال) اس موقف میں ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ آپ سمجھدار بنیں گے‘‘۔ سماعت کے دوران سینئر وکیل شانتی بھوشن نے کجریوال کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے استدلال کیا کہ ایسے مقدمات میں جہاں ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ضمانتی بانڈ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ سینئر وکیل پنکی آنند نے گڈ کری کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ فوجداری عدالتیں، خود اپنے حکم پر نظر ثانی نہیں کرسکتیں ۔ دوران سماعت کجریوال نے عدالت کو بتایا کہ وہ یہ سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر ان کی غلطی کیا ہے ۔ بہت سے سیاستدانوں نے ان کے خلاف ایسے مقدمات دائر کئے ہیں۔’’ایسے مقدمات میں قبل ازیں عدالتوں میں میری یقین دہانی کے بعد مجھے رہا کیا گیا‘‘۔ تاہم مجسٹریٹ نے کہا کہ کجریوال سے کہا گیا تھا کہ وہ صرف ایک بانڈ دیں اور یہ ضمانت کے بانڈس کی فراہمی کا ایک قانونی طریقہ ہے‘‘۔’’آپ(کجریوال) کو بحیثیت ایک ملزم طلب کیا گیا ہے ۔ آپ کوئی خاطی نہیں ہیں ۔ آپ مقدمہ کا سامنا کریں گے ، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ بے قصور ہیں اور میں بانڈ نہیں دوں گا۔بانڈ دینے کا ایک طریقہ کار ہے۔

Arvind Kejriwal's judicial custody extended till June 6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں