پی ٹی آئی
بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی جانب سے مبینہ طور پر ریاست میں گزشتہ ہفتہ اپنی مہم کے دوران ایک شہید کے نام کے استعمال پر صدر کانگریس سونیا گاندھی نے انہیں راست تنقید کا نشانہ بنایا۔مودی پر تنقید کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے بتایا کہ انہوں نے کارگل کے شہید کیپٹن وکرم بترا کے الفاظ" یہ دل مانگے مور" کو وزارت عظمیٰ کی کرسی کے حصول کے لئے استعمال کیا تھا ۔ ہماچل پردیش میں ریالیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کیپٹن وکرم بتراکا تذکرہ کیا تھا جو کارگل جنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے وکرم بترا کے الفاظ’ یہ دل مانگے مور، کا استعمال کیاتھا تاکہ پارٹی کے لئے ووٹ حاصل کرسکیں۔ سونیا گاندھی نے بتایا کہ ان کا(مودی کا) دل صرف کرسی مانگ رہا ہے ۔ انہوں نے منڈی پارلیمانی حلقہ ے کلومیں انتخابی ریالی میں یہ بات بتائی۔ سونیا گاندھی نے بتایا کہ یہ اقدام شہداء کی توہین ہے ۔ انہوں نے مودی پر الزام عائد کیاکہ وہ عوام کو بڑے بڑے خوا ب دکھا رہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے بتایا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ مودی کا انتخاب کردہ راستہ، تباہی کا راستہ ہے جب کہ کانگریس نے ہمیشہ غریبوں، کمزور اور معاشرہ کے مراعات سے محروم طبقات کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لئے بلا امتیاز کام کیا ہے ۔ نریندرمودی کی تقاریر کے لب و لہجہ پر طعنہ زنی کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے بتایا کہ وہ اس طرح تقریر کررہے ہیں جیسے انہوں نے وزیرا عظم کی کرسی حاصل کرلی ہے جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان ہنوزباقی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس،کسی امتیاز کے بغیر امن و امان ہم آہنگی اور ہر ایک کی ترقی کو یقینی بنانے پر ایقان رکھتی ہے تاکہ زندگی کو باوقاربنایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی جس راستہ کی نشاندہی کررہی ہے وہ امتیاز اور تباہی کا راستہ ہے جس میں لفظ" میں" کے بغیر کچھ نہیں ۔ انہوں نے ریالی کے شرکاکو بتایا کہ آپ کے ووٹ سے حکومت منتخب ہوگی۔ انہوں نے کانگریس کو ووٹ دینے عوام سے اپیل کی۔
Sonia on Modi: 'Dil maange more only to grab PM chair'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں