صدر بنا تو اخوان المسلمین کا وجود باقی نہیں رہے گا - عبدالفتح السیسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

صدر بنا تو اخوان المسلمین کا وجود باقی نہیں رہے گا - عبدالفتح السیسی

قاہرہ
آئی اے این ایس
مصر کے سابق آرمی چیف عبدالفتح السیسی جو صدارتی امیدوار ہیں کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوجائیں تو مصر میں اخوان المسلمین کا مستقبل نہیں ہوگا ۔ معزول کردہ صدر محمد مرسی اخوان المسلمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمدمرسی کو موجودہ قیادت نے بلاک لسٹ میں شامل کردیا ہے اور اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ۔ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو سابق آرمی چیف اور صدارتی امیدوار عبدالفتح السیسی کی فوج نے گزشتہ جولائی میں اقتدار سے بے دخل کردیا تھا ۔ عبدالفتح السیسی نے کہا کہ مصر کے عوام نے ہی اخوان المسلمین کے اقتدار کو ختم کردیا ۔ توقع ہے کہ عبدالفتح السیسی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ صدارتی انتخاب20اور 27مئی کو ہوگا۔ صدارتی مقابلہ میں بائیں بازو کے محمد بن صباحی عبدالفتح السیسی کے اصل حریف ہیں۔ اسلام پسندوں کے خلاف کامیاب کاروائی کے نتیجہ میں چند مصری عوام عبدالفتح السیسی کو نجات دہندہ تصور کرتے ہیں اور انہیں عوامی ہیرو کہتے ہیں ۔ عبدالفتح السیسی صدارتی مقابلہ میں حصہ لینے مارچ میں آرمی چیف کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ وہ صدارتی مقابلہ کریں گے ۔ ب محمد مرسی کو صدارت سے بے دخل کیا گیا تھا ۔ انہوں نے یہ تصور نہیں کیا تھا کہ صدارت کے امیدوار بنیں گے ۔ محمد مرسی کو3جولائی کومعزول کردیا گیا ۔ میرے لئے یہ بات پسندیدہ ہوئی کہ محمد مرسی کو ہٹانے کا منصوبہ میرے اقتدار حاصل کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہوتا۔ چند نوجوانوں کو جنہوں نے محمد مرسی کو ہٹانے عبدالفتح السیسی کی تائید کی تھی انہیں ا حتجاج میں حصہ لینے کی پاداش میں تین سال قید کی سزا دی گئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ محمد مرسی کو ہٹانے کے بعد سے ان پر دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے ۔ اس کے لئے اسلام پسندوں نے ذمہ داری قبول کرلی۔ السیسی نے کہا کہ محمد مرسی کو ہٹانے سے قبل اخوان المسلمین کے ایک قائد نے دھمکی دی کہ اخوان المسلمین کو شام ،لیبیا اور افغانستان کے عسکریت پسندوں کی تائید حاصل ہے۔

Egypt's Sisi vows Muslim Brotherhood 'will not exist'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں