شاردا اسکام تحقیقات مناسب مدت میں مکمل کی جائیں گی - انفور سمنٹ ڈائرکٹوریٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

شاردا اسکام تحقیقات مناسب مدت میں مکمل کی جائیں گی - انفور سمنٹ ڈائرکٹوریٹ

کولکتہ
پی ٹی آئی
انفور سمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کو امید ہے کہ شاردا چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات ایک واجبی مدت میں مکمل ہوجائے گی ۔ جب کہ کانگریس کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ کی اہلیہ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ڈائرکٹوریٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شاردا اسکام کی تحقیقات میں کئی مسائل اور ضخیم دستاویزات کی اسکیاننگ شامل ہے لیکن انہیں توقع ہے واجبی مدت میں تحقیقات مکمل ہوجائیں گی ۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس کیس میں چار لاکھ ابتدائی اندراجات اور20لاکھ بینک معاملات ہیں جن کا پتہ چلایاجانا ہے اور تحقیقات کی جانی ہے ۔ دریں اثناء ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ کی سابق بیوی منورنجنا سے آج پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاں انہوں نے متانگ سنگھ کی سابق بیوی سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ مزید کئی افراد کوپوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا جائے گا۔ اسکام کی تحقیقات سست رفتار نہیں ہیں ۔ اتنے بڑے اسکام کی تحقیقات کے لئے بڑی مدت درکار ہوتی ہے۔

Saradha scam: ED to complete probe within 'reasonable time'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں