مذہبی کتاب کی توہین - عمران خان پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ سکھوں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-24

مذہبی کتاب کی توہین - عمران خان پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ سکھوں کا احتجاج

گزشتہ چند برسوں میں سکھ مذہب کی مقدس کتاب کی کئی دفعہ مبینہ بے حرمتیوں کے خلاف آج احتجاج کرتے ہوئے درجنوں برہم سکھ پاکستانی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمران کی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہمراہ ریڈزون میں داخل ہوگئے ۔ عمران خانہ گزشتہ سال کے انتخابات میں بینہ خامیوں کے لئے ہر جمعہ کو الیکشن کمیشن کے روبر و دھرنا منظم کررہے ہیں ۔ سکھوں کے احتجاج کی خاص بات یہ رہی کہ عمران خان کی پارٹی کے کارکن بھی ان کے ساتھ تھے ۔ دارالحکومت کے انتہائی سیکوریٹی والے علاقہ میں قد م رکھنے کے بعد سکھوں نے پارلیمنٹ کی شاندار عمارت میں داخل ہونے سے قبل باب الداخلہ پر پہونچ کر ایک مختصر دھرنا دیا۔ اس اچانک پیدا شدہ صورتحال سے پولیس پریشان ہوگئی ۔ سکھ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بیانر تھامے ہوئے تھے وہ پارلیمنٹ کے اندر نعرے لگارہے تھے ۔ برہم مظاہرین نے کہا کہ ان کی مذہبی کتابوں کی توہین کی گئی ہے اور توہین مذہب کے قانون کے مماثل قانون سازی کی جائے۔ خیال رہے کہ اس قانون کے تحت قرآن شریف کی اہانت پر سخت سزا دی جاتی ہے۔

Sikh community storms Parliament to protests against alleged desecration of their holy books

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں