اکشر دھام حملہ کیس - دو ملزمین کے مقدمہ کی سماعت ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-24

اکشر دھام حملہ کیس - دو ملزمین کے مقدمہ کی سماعت ختم

خصوصی پوٹا عدالت نے اکشر دھام مندر پر2002میں ہوئے حملہ میں ملوث ہونے کے ملزمین مجید پاٹل عرف عمر جی ، شوکت اللہ غوری کے خلاف کیس کی سماعت ختم کردی ہے ۔ جج گیتا گوپی کی عدالت نے فیصلہ6جون تک محفوظ رکھا جب کہ قطعی دلائل کی سماعت آج ختم ہوگئی ۔ عمر جی پر دہشت گرد حملہ کے لئے فنڈس فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ انہیں بھڑوچ ضلع سے2008میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جب کہ غوری کو اسی سال حیدرآباد میں گرفتار کیاگیا ۔ سپریم کورٹ نے ریاسی ایجنسی کی جانب سے پیش کئے گئے دلائل کو تسلیم نہیں کیا اور سازشی پہلو پر یقین کرنے سے انکار کردیا ۔ سپریم کورٹ نے 16مئی کو کیس کے دیگر ملزمین کو بری کردیا ۔ اعظم سلیمان اجمیری اور رعبدالقیوم کو اپیلوں پر جنہیں قبل ازیں سزائے موت سنائی جاچکی تھی سپریم کورٹ نے کہا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا کہ ملزمین کسی سازش میں شریک رہے۔

Gujarat: trial of two Akshardham attack accused ends

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں