شاذیہ علمی عام آدمی پارٹی سے مستعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

شاذیہ علمی عام آدمی پارٹی سے مستعفیٰ

نئی دہلی
یو این آئی
عام آدمی پارٹی(اے اے بی) کو آج ایک بڑا دھکا اس وقت لگا جب پارٹی کی بانی رکن شاذیہ علمی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور’’احتجاج کی سیاست‘‘ جاری رکھنے ، اے اے پی کے اقدام پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر پارٹی اورند کجریوال ، دیگر پارٹی قائدین کو نظر انداز کررہے یں اور ایک’’قریبی ٹولہ‘‘ کجریوال کو گھیر ے ہوئے ہے۔’’اروند نے پیغام بردار ہی کو نشانہ بنایا ، مجھے پارٹی میں مسلسل نظر انداز کیا گیا ۔ مجھے اس لئے پس پشت ڈالا گیا کہ میں عام آدمی پارٹی میں صدائے ناراضگی بن گئی تھی‘‘۔’اروند کجریوال ایک انتہائی با صلاحیت شخص ہیں جنہوں نے سوراج کے نظریہ کو آگے بڑھایا تاہم وہ پارٹی کی صفوں میں اس نظریہ پر عمل نہیں کرسکے‘‘۔ ضمانتی بانڈ پر دستخط نہ کرنے اور جیل جانے کے کجریوال کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے شاذیہ علمی نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ اے اے پی’’احتجاج کی سیاست سے آگے بڑھے‘‘۔’’ یہ صحیح ہے کہ سنسنی خیزی سے ممکن ہے کہ ہمیں مدد ملی ہو ۔ اروند کجریوال کو ضمانتی بانڈ فراہم کرنا چاہیے۔ انہیں پارٹی کارکنوں اور امیدواروں کے ساتھ وقت گزارنا چاہئے‘‘۔ اس کے ساتھ ساتھ شاذیہ علمی نے یہ بھی کہا کہ وہ پارٹی میں واپس ہونے تیار ہیں بشرطیکہ انہیں کوئی مناسب رول دیا جائے ۔ اسی دوران اے اے پی لیڈر یوگیندریادو نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاذیہ جی کے استعفیٰ پر ہمیں افسوس ہے ۔ ہم نے انہیں پارٹی میں رہنے کی ترغیب دیے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ ہم انہیں قائل نہیں کراسکے ۔ ہم نے شاذیہ علمی سے درخواست کی کہ وہ ایسے وقت استعفیٰ نہ دیں جب کجریوال جیل میں ہیں ۔ ہم سب شاذیہ کی کمی محسوس کریں گے ۔ ہمیں امید ہے کہ وہ گھر واپس ہوجائیں گی ۔ یادو نے بتایا کہ شاذیہ علمی نے جو سوال اٹھایا ہے ، پارٹی نے کھل کر اس کی سماعت کی ۔ یادو نے یہ بھی کہا کہ’’اگر شاذیہ کے رول اور مناسبت کی تشریح پارٹی میں کی جائے تو وہ(شاذیہ) پھر ایک بار ہمارے ساتھ شامل ہونے پر غور کرسکتی ہیں ۔ اے اے پی کے ایک اور بانی رکن کیپٹن گوپی ناتھ(ایرو کن کے بانی) نے بھی آج اس پارٹی سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ۔ یادو نے اس تعلق سے کہا کہ’’ میں یہ جانتا تک نہیں کہ گوپی ناتھ، اس پارٹی میں کب داخل ہوئے تھے۔‘‘

دریں اثناء پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب دہلی کی ایک عدالت نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی کے خلاف فوجداری ہتک عزت کیس میں ان کی غیر حاضری پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا ۔ عدالت نے شاذیہ علمی ان کی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال اور دیگر کے خلاف سابق وزیر ٹیلی کام کپل سبل کے لڑکے امیت سبل کی ہتک عزت کی شکایت پر یہ کارروائی کی ۔ گزشتہ ماہ عدالت نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر ور دہلی کے سابق چیف منسٹراروند کجریوال اور دیگر قائدین منیش سسوڈیا ،پرشانت بھوشن اور شاذیہ علمی کے خلاف مجبور کردینے والے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھاکیوں کہ اس کیس میں عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہے تھے ۔ میٹروپولیٹین مجسٹریٹ سنیل کمار شرمانے آج شاذیہ علمی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹجاری کردیا کیونکہ وہ کئی سمن جاری کئے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہی تھیں۔ اس موقع پر عدالت میں وکیل پرشانت بھوشن بھی موجود تھے۔ اسی دوران عدالت نے دہلی کے سابق وزیر اور سینئر وکیل شانتی بھوشن سے کہا کہ وہ اروند کجریوال کی جانب سے جو ایک اور کیس کے سلسلہ میں 6جون سے عدالتی تحویل میں ہیں، استثنیٰ کی مناسب درخواست داخل کریں اور آئندہ تاریخ سماعت23اگست کو ان کی حاضری یقینی بنائیں۔

Shazia Ilmi resigns from AAP, blames 'cronyism' in party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں