سیما آندھرا کے رائے دہندگان سے کانگریس کو شکست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

سیما آندھرا کے رائے دہندگان سے کانگریس کو شکست

حیدرآباد
ایس این بی
سابق ریاستی وزیر صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس جنہیں حلقہ اسمبلی خیریت آباد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سیما آندھرا کے شہری جو گریٹر حیدرآباد میں سکونت پذیر ہیں ان کے ووٹوں کی وجہ سے کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت صدر کانگریس گریٹر حیدرآباد شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ کانگریس ہائی کمان کو روانہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر تلنگانہ کانگریس پونالہ لکشمیا بھی پارٹی کی شکست کو قبول کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں کانگریس کو نقصان پہنچانے والے سیما آندھرا کے شہری ہیں مستقبل میں پارٹی کو مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ مین ریڈی طبقہ کانگریس سے ناراض دکھائی دے رہا ہے ۔ اس ناراضگی کو دور کرنے کے لئے سابق وزیر کے جانا ریڈی کو اسمبلی کا لیڈر بنایا جانا بہتر ہے ۔ جس سے پارٹی کو نئی طاقت حاصل ہوگی ۔ دانم گیندر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کانگریس کے ذریعہ عمل میں آئی ۔ سونیا گاندھی 4کروڑ عوام کے جذبات کو محسوس کرتے ہوئے اپنے وعدے پر عمل کیا لیکن تلنگانہ کی تشکیل کانگریس نے کی اس کی تشہیر عوام میں نہ کرسکی ۔ انہو ں نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ دیا لیکن راست فائدہ ٹی آر ایس کو حاصل ہوا ۔ یہ ہماری بد قسمتی کے سواء کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی شکست کے لئے ہمارے قائدین بھی ذمہ دار ہیں ۔ دس سال کانگریس کے دور کو عوام کی دہلیز پر لے جا نہ سکے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک تاریخ ساز جماعت ہے اس جماعت نے کامیابی کے ساتھ ساتھ ناکامی بھی دیکھ چکی ہے ۔ تلنگانہ میں قائدین کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ہم دوبارہ کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائدین سے زیادہ پارٹی کی اہمیت ہوتی ہے ۔ کانگریس اقتدار پر رہے یا نہ رہے وہ عوام کی خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کام کرے گی۔

Seema Andhra voters defeat Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں