نواز شریف کے فیصلے پر چیف منسٹر جموں و کشمیر کا خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

نواز شریف کے فیصلے پر چیف منسٹر جموں و کشمیر کا خیر مقدم

سری نگر
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ انہیں آج اس بات پر مسرت ہوئی کی پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے وزیرا عظم کی حیثیت سے مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نامہ کو قبول کرلیا ہے اور یہ ہندو پاک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ٹوئٹر پر عمر عبداللہ نے تحریر کیا کہ وزیر اعظم پاکستان نے دعوت کو قبول کرلیاہے ، یہ سن کر کافی مسرت ہوئی ۔ اس فیصلہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے مخالفین پر غلبہ پاسکتے ہیں ۔عمر عبداللہ نے توقع کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کا اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ جموں و کشمیر کے عوام اس بات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور شریف کے درمیان ملاقات سے پیر کے دن مودی کی حلف برداری میں شرکت کرنے والے دیگر بیرونی مہمانوں کی موجودگی پس پردہ ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے زیادہ اہمیت نواز شریف اور مودی کے درمیان مصافحہ کی تصاویر میڈیا میں اہم جگہ پائیں گی ۔ یو این آئی کے مطابق عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ خارجہ پالیسی ، آبی تقسیم کے معاہدات فی الوقت قومی مفادات سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

Jammu and Kashmir CM Omar welcomes Sharif's decision

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں