ملایشیا لاپتہ طیارہ کا سٹلائٹ ڈاٹا جاری کر دیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

ملایشیا لاپتہ طیارہ کا سٹلائٹ ڈاٹا جاری کر دیا جائے گا

کوالالمپور
پی ٹی آئی
ملایشیا اوربرطانیہکے انمر ساٹ نے آج کہا کہ لاپتہ طیارہ کے بارے میں سٹلائٹ کا ڈیٹا جاری کیا جائے گا اور اس طرح لاپتہ طیارہ کی تلاش کی مہم کو زیادہ موثر بنایا جائے گا ۔ لاپتہ طیارہ کے مسافرین کے رشتہ داروں نے تحقیقات میں زیادہ شفافیت کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد سٹلائٹ ڈیٹا جاری کیا گیا۔ قبل ازیں انمر سیاٹ نے یہ ڈیٹا جاریکرنے سے انکار کردیا تھا۔ ملایشیا کا طیارہ8مارچ کوبیجنگ جانے کے دوران لاپتہ ہوگیا۔ اس طیارے پر239افراد سوار تھے ۔ اس طیارے کی تلاش لاگت کے لحاظ سے بڑی ہوتی جارہی ہے ۔ ہنوز طیارہ کا لاپتہ ہونا ایک معمہ بناہواہے ۔ طیارہ کی تلاش کے مصارف60ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

Malaysia Will Release Satellite Data from Missing Plane

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں