پوپ فرانسس کی عمان آمد - اردن کے شاہ عبداللہ سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

پوپ فرانسس کی عمان آمد - اردن کے شاہ عبداللہ سے خطاب

عیسائیوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسس نے جو آج پڑوسی ملک اردن کے دورہ پر یہاں پہنچے ، شامل میں3سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کے مشرقی وسطیٰ کے دورہ کا مقصد اس علاقہ میں عیسائیوں کی کم ہوتی آبادی کے لئے ایک امید دلانا ہے ۔’’ارض مقدس‘‘ کے اپنے اس پہلے دورہ کے آغاز پر اردن کے شاہ عبداللہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سارے علاقہ میں دیر پا امن کے لئے حکومت اردن کی کوششوں کی ستائش کی ۔ اس حکومت کو مغربی ممالک کی تائید حاصل ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ’’یہ عظیم مقصد فوری طور پر اس بات کا متقاضی ہے کہ شام کے بحران کا پر امن حل دریافت کیا جائے اور اسرائیلی ۔فلسطینی تصادم کا منصفانہ حل بھی ڈھونڈ ا جائے ۔‘‘یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کے شام کے تصادم میں زائد از ایک لاکھ60ہزار افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور لاکھوں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ممالک بشمول اردن کو فرار ہوگئے ہیں۔ پوپ فرانسس نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد عمان کے ایک اسٹیدیم میں اجتماعی عبادت میں شرکت کی اور بعد میں اردن کے علاقہ بیتانی میں بعض شامی پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔ روایت کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت عیسیٰ ؑ کو منصب غیبی سے سرفراز کیا گیا تھا ۔ اس علاقہ اور حالیہ برسوں میں بعض عرب ممالک میں شورش و نیز شام کی خانہ جنگی کے سبب عیسائیوں کی آبادی میں بہت زیادہ کمی ہوگئی یہ۔ پوپ فرانسس25اور26مئی کو اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارہ کا دورہ کریں گے ۔ مذکورہ مقامات سے مزید فلسطینی عیسائی نقل مقام کرنے کی سوچ رہے ہیں اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان افراد کی معاشی ترقی کے امکانات کو ختم کررہا ہے اور ان کی آزادی نقل و حرکت کو روک رہا ہے ۔ پوپ فرانسس دنیا بھر کے1.2بلین رومن کیتھولک عیسائیوں کے رہنما ہیں ۔ وہ تمام مذاہب کے ارکان سے اپیل کریں گے کہ امن کی خاطر مل جل کر کام کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ’’مذہبی آزادی فی الواقعی ایک بنیادی انسانی ہے اور میں یہ امید ظاہر کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اس حق کو سارے مشرق وسطیٰ اور ساری دنیا میں تسلیم کیاجائے گا ۔ اردن کے اسٹیدیم میں جہاں پو پ فرانسس نے عبادت کی، ہزاروں افراد نے عمان میں ان کی آمد کی خبر کا تالیوں کی گونج میں خیر مقدم کیا۔

Pope arrives in Jordan, calls for steps to end civil war in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں