ابوظہبی کے ہندوستانی ارب پتی ٹراویلیکس کمپنی خریدنے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

ابوظہبی کے ہندوستانی ارب پتی ٹراویلیکس کمپنی خریدنے تیار

ابو ظہبی میں مقیم ہندوستانی ارب پتی آر شیٹی ، ممتاز غیر ملکی زر مبادلہ کمپنی، ٹراویلیکس ہولڈنگسHoldings Travelexکو جلد ہی خرید لیں گے ۔ ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بلین پونڈ کے عوض خریدو فروخت معاہدہ طے ہوچکا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 72سالہی آر شیٹی ٹرویلیکس، ہولڈنگس کو اس کے بانی اور صدر نشین لائڈ ڈورفیمنس اور دیگر شراکت داروں سے خریدرہے ہیں ۔ مجوزہ سودا کی تفصیلات ہنود رازہائے سربستہ ہیں تاہم سرمایہ کار بینکنگ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی کرنسی کے مطابق سودا9,500کروڑ اور 10ہزار کروڑ روپئے کے درمیان طے ہوا ہے جو ایک بلین پونڈ کے مساوی ہے ۔ سووا کی تکمیل کے بعد بھی لائڈ ڈور فین کمپنی کے بانی اور صدر کے علاوہ شراکت دار برقرار رہیں گے ۔ علاوہ ازیں ٹراویلیکس کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر پیٹر جیکسن موجودہ انتظامی ٹیم کے ساتھ ساتھ کمپنی کو خود ہی چلاتے رہیں گے ۔ شیٹی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ لائڈ پیٹر اور ٹراویلیکس ٹیم کے ساتھ کام کرنے میری تمنا ہے اورمیں اس انتظار میں ہوں۔ ابو ظبی کے لئے یہ ایک بوڑا سووا(تجارتی سرگرمی) ہے۔

India-born B R Shetty buys Travelex for £1 bn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں