پی ٹی آئی
پاکستان کی ایک عدالت نے پولیس کو جیو ٹی وی اداکارہ وینا ملک ان کے شوہر اسد خٹک اور کئی دیگر افراد کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کرنے کی ہدایت دی ۔ ان افراد پر ایک پروگرام نشر کرنے کا الزام ہے جو اہانت اسلام موا د سے بھرا تھا ۔ صوبہ پنجاب کے اوکارا کے ضلع وسیشن جج نے جیومیڈیا گروپ کے مالک میر شکیل رحمان اینکر شائستہ لودھی‘ملک اور کٹک کے علاوہ کئی دیگر افراد کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت دی۔ جیو انٹر ٹینمنٹ پر گزشتہ چہار شنبہ کو’’اٹھوجاگو پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام ایک پروگرام پیش کیا گیا تھا ۔ اس کے خلاف ایک شکایت پر عمل آوری کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری ہوئی ۔ شکایت گزارنے نے یہ واضح کیا تھا کہ پروگرام میں حضرت محمد ﷺ کے ارکان خاندان کی اہانت کی گئی ہے ۔ ملک اور اس ان کے شوہر اس پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شریک تھے ۔ جیو گروپ نے اس کے بعد سے لودھی کا پروگرام نشرکرنا بند کردیا ہے۔ لودھی نے ناظرین سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کے لئے معذرت خواہی کی ہے ۔ پاکستان کی کئی عدالتوں میں50سے زائد درخواستیں اسی باب میں داخل کی گئی ہیں ۔ درخواستوں میں ملزمین کے خلاف اہانت اسلام کے قوانین کے تحت مقدمہ چلانے کی گزار ش کی گئی ہے ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی پیمرانے جیواانٹرٹینمنٹ پروگرام کی وجہ نمائی نوٹس کی جاری کردی ہے ۔ علاوہ ازیں چینل سے فوری طور پر اس پررد عمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
Pak court orders case against Geo TV over blasphemous content
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں