نیپالی اخبارات میں نریندر مودی کی کامیابی کا تفصیلی احاطہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

نیپالی اخبارات میں نریندر مودی کی کامیابی کا تفصیلی احاطہ

کٹھمنڈو
آئی اے این ایس
ہندوستانی لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی سے نیپال میں خارجہ پالیسی پر بحث چھڑ گی ہے۔ نیپال2008تک ایک ہندو ملک تھا جس نے بعد ازاں سیکولر ازم کی راہ اختیار کی ۔ نیپالی میڈیا نے بی جے پی کی شاندار کامیابی کی اطلاعات تفصیل سے پیش کی ہیں۔ ہندوستان پر نگاہ رکھنے والے سیاسی تجزیہ نگاروں کے درمیان اس بات پر اختلاف رائے موجود ہے کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت نیپال سے متعلق مختلف موقف اختیار کرے گی ۔ تقریباً تمام روز ناموں جن میں نیپالی اور انگریزی میں شائع ہونے والے اخبارات بھی شامل ہیں کے علاوہ ٹی وی نیوزچینلس ،ریڈیو انٹر نیٹ پورٹلس حتی کہ سماجی میڈیا نے بھی نریندرمودی کے عروج اور بی جے پی کی کامیابی کی داستان رقم کی ہے ۔ تمام قومی اخبارات کے صفحات مودی کی تصویروں سے بھرے ہیں ، ان میں سے ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں نریندر مودی کو اپنی والدہ کا پاؤں چھو کر آشیر واد لے کر دکھایاگیا ہے ۔ علاوہ ازیں کامیابی کے فوراً بعدبھی ایک تصویرمیں انہیں گجرات میں ایک ریالی سے خطاب کرتے دکھیا گیا ہے ۔ مودی کی تصویروں اور بیانرس پر درج تحریروں کے ساتھ ایسے تبصرے بھی شائع ہوئے ہیں جن میں نیپال کے تعلق سے ہندوستان کی خارجہ پارلیسی میں تبدیلی کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ نیپال کے ممتاز انگریزی اخبار دی کٹھمنڈو پوسٹ، نے مودی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی شہ سرخی لگائی۔’’سیٹر ڈے ایڈیشن‘‘ میں اخبار نے ایک بیانر کے ساتھ شہ سرخی لگائی ۔ پوسٹ نے ایک مضمون بھی شائع کیا جس میں مودی کی زیر قیادت حکومت میں نیپال کے تعلق سے ہندوستان خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ نیپالی زبان میں شائع ہونے والے مقبول ترین اخبار’’کانتی پور‘‘ نے بھی ہندوستانی انتخابات کے نتائج کئی صفحات پر شائع کئے ہیں ۔ ایک اور اخبار’’ریپبلیکا‘‘ نے نریندر مودی کی تاریخی انتخابی کامیابی کی شہ سرخی لگائی۔ وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر نریندر مودی کے فائز ہونے سے ہند۔ نیپال تعلقات میں فروغ کا سنہرا موقع جیسی سرخی بھی لگائی گئی۔

Modi's rise given massive coverage in Nepali media

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں