پی ٹی آئی
پاکستان میں تاریخی عام انتخابات کے عین ایک سال بعد بیشتر اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلیوں کے جواز پرنواز شریف حکومت کے خلاف11ئی کواحتجاجی مظاہرہ کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی)شریک نہیں ہوگی ۔ عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی ، پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ اور کناڈا میں مقیم طاہر القادریکی پاکستانی عوامی تحریک(پی اے ٹی) گزشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کریں گی جسکی بدولت پاکستان مسلم لیگ(نواز) برسر اقتدار آئی ۔ حکمراں جماعت نے تاہم یہ احساس ظاہر کیا کہ ایسے احتجاجی مظاہروں سے ملک کی لڑ کھڑاتی جمہوریت کومزید نقصان پہنچے گا ۔ احتجاجی مہم ایسے حالات میں شروع ہونے والی ہے کہ ملک کی سیول اورفوجی تعلقات میں بے اطمینانی کاماحول ہے اور دوسری جانب پاکستان کے ممتازمیڈیا گروپ اور آئی ایس آئی میں رسہ کشی جاری ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ جیوٹی وی کے اینکر اور صحافی حامدمیر پر ناکام قاتلانہ حملہ کے بعد میڈیا گروپ اور ایجنسی کے درمیان تعلقات تلخ ہوگئے تھے حتی کہ ایجنسی نے گروپ پر امتناع کا مطالبہ بھی کیا تھا۔سابق کرکٹر اور بانئی تحریک انصاف پارٹی عمران خان نے وضاحتکی کہ11مئی کا احتجاجی مظاہرہ اتخابات کو آزادنہ ، شفافانہ اور منصفانہ کویقینی بنانے کے ذریعہ پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے اورجمہوریت میں فروغ کے لئے مقصود ہے ۔ مشرف نے 11مئی 2013کے انتخابات کو دھاندلی اور دھوکہ دہی سے تعبیر کیا ہے ۔ اے پی ایم ایل ترجمان آسیہ اسحاق نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے 11مئی کے انتخابات کا بائیکاٹ صرف اسی لئے کیاتھا کہ ہمیں یقین ہوچلا تھا کہ الیکشن کمیشن چیف جسٹس افتحار محمد چودھری کے زیر اثر ہے۔ مشرف کو غیر قانونی طور پر اتنخابی مقابلہ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور انتخابات (ووٹنگ) میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ۔ انہوں نے پی ایم ایل(این) پر دھاندلی اور دھوکہ دہی کے ذریعہ بر سر اقتدار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے آسیہ اسحاق نے کہا کہ حکومت برسر اقتدار رہنے کا جواز کھوچکی ہے ۔ اب حکومت میں شامل افراد(ارکان) اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں ورنہ11مئی کو عوام کوئی اور فیصلہ کرنے والے ہیں۔ پی اے ٹی چیف قادری نے بھی احتجاجی ریالی کی تائید کی ہے تاہم قادری11مئی کے احتجاج میں شخصی طور پر شریک نہیں ہوں گے ۔ دائیں بازو جماعت اسلامی نے بھی اس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا خیال ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ(نواز) حکومت کو گھیرنے اور اسے گھسیٹنے میں کامیاب رہیں گے ۔ تاہم تجزیہ نگاروں نے بتایا کہ مظاہرے رائیگاں نہیں جائیں گے اور اپوزیشن جماعتیں حصول مقصدمیں ناکام رہیں گے۔ ممتاز سیاسی تجزیہ نگار لفٹننٹ جنرل(سبکدوش) طلعت مسعود نے بتایا کہ بس یہ جماعتیں صرف اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے احتجاجی ریالیوں کا اہتمام کررہی ہیں۔ اگر وہ حقیقی سیاسی جماعتیں ہیں تو پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ اٹھائیں ۔ احتجاجی ریالیوں سے ایسے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش فضول ہے ۔
Pak Opp parties up ante against govt
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں