اتر پردیش - 44 میں سے ایک بھی مسلم امیدوار کامیاب نہ ہو سکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

اتر پردیش - 44 میں سے ایک بھی مسلم امیدوار کامیاب نہ ہو سکا

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش کے مختلف لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کرنے والے44مسلم امیدواروں کے منجملہ ایک بھی کامیاب نہ ہوسکا۔19مسلم امیدوار دوسرے نمبر پر آئے۔ برسر اقتدار سماج وادی پارٹی کے10، بہوجن سماج پارٹی کے 7اور کانگریس کے2مسلم امیدواردوسرے نمبر پر آئے ۔ ان 3سیاسی جماعتوں نے جملہ44مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیاتھالیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکا ۔ بی ایس پی نے سب سے زیادہ 19اامید وار کھڑے کئے تھے جب کہ سماج وادی پارٹی نے14اور کانگریس نے11مسلم امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔ دیگر سیاسی جماعتوں جیسے پیس پارٹی ، علماء کونسل اور عام آدمی پارٹی نے بھی مسلم امیدوار کھڑے کئے تھے لیکن ان میں سے اکثر کو بی جے پی امیداروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی نے اتر پردیش میں ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیاتھا۔ دوسرے نمبر پر آنے والے سماج وادی پارٹی کے مسلم امیدوار میں ناہید حسن(کیرانہ) شاہنواز رانا(بجنور) غلام محمد(باغپت) ایم ٹی حسن(مرادآباد) ناصر احمدخان(رامپور) شفیق الرحمن فرق(سنبل) حمیرہ اختر(امروہہ)عائشہ اسلام (بریلی) قیصرجہاں(سیتا پور) شبیر احمد بہرائچ شامل ہیں جب کہ بی ایس پی کے دوسرے نمبرپر آنے والے امیداروں میں قدیر رانا (مظفر نگر) شاہد اخلاق (میرٹھ) داؤد احمد( دھاؤرارا) افضل صدیق (فتح پور) محمد مقیم (ڈومریا گنج) آصف صدیق(پرتاپ گڑھ) اور نیاز احمد(دیوریا) شامل ہیں۔کانگریس کے عمران مسعود (سہارنپور) میں دوسرے نمبر پر آئے۔

No Muslim elected to LS from UP this time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں