بی ایس پی اور ایس پی میں اہم تبدیلیاں متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

بی ایس پی اور ایس پی میں اہم تبدیلیاں متوقع

لکھنو
یو این آئی
حکمراں سماج وادی پارٹی کی تاسیس1980میں عمل میں آئی جب کہ لوک سبھا انتخابات میں زبردست ہزیمت کا سامنا کرنے کے بعد اتر پردیش میں ایس پی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) پارٹی تنظیم کی تجدید کے لئے تیار ہیں ۔ وہ نئے سیاسی متبادلات بھی تلاش کریں گے جن میں ان کے ووٹ بینک میں بی جے پی کے دھاوے کو پسپا کرنے کے لئے اتحاد بھی شامل ہے۔ اتر پردیش میں اکھلیش یادو حکومت اورریاست و قومی محاذ میں سماج وادی پارٹی تنظیم میں اہم تبدیلیوں کی توقع ہے ۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ اکھلیش یادو نتائن سے شدید تشویش کاشکار ہیں لہذا انہوں نے تا حال لوک سبھا انتخابات پر کوئی سرکاری رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ قائد نے دعویٰ کیا کہ موجودہ مرحلہ پر کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے یہاں آج یو این آئی کو یہ بات بتائی لیکن اس وقت موجودہ متبادلات میں پارٹیاں بی جے پی کو باہر رکھنے کے لئے اتحاد کرسکتی ہیں جیسا کہ بہار میں اس بات کا امکان ہے ۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر پہلے ہی سے حکومت اور تنظیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے آغاز کے لئے پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو اور دیگر پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کرتے رہے ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کو5نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جو سب کے سب ملائم سنگھ یادو کے ارکان خاندان ہیں ۔ بی ایس پی کو تقریباً19.6فیصد ووٹ حاصل ہوئے اس کے باوجود بھی وہ ناکام رہی ۔ ایس پی کو22.2فیصد ووٹ ملے ۔ دریں اثناء ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے ملک میں پارٹی کے عہدیداروں کی20مئی کو میٹنگ طلب کی ہے تاکہ لوک سبھا نتائج اور بی جے پی کے قہر کا مقابلہ کرنے مستقل کی حکمت عملی وضع کی جائے ۔

Expected changes in the BSP and SP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں