نتیش کمار کے رکن راجیہ سبھا کے طور پر انتخاب کی اطلاعات مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

نتیش کمار کے رکن راجیہ سبھا کے طور پر انتخاب کی اطلاعات مسترد

پٹنہ
پی ٹی آئی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف پارٹیوں کو صف آرا کرنے میں بڑا رول ادا کرنے نتیش کمار کو رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے دہلی بھیجنے کی اطلاعات کے درمیان صدر بہارجنتادل(یو) بستا نارائن سنگھ نے آج ان اطلاعات کو خیالی ظاہر کرتے ہوئے ایسے امکانات کو مسترد کردیا ۔ سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے ایک گوشہ سے سوا ل کیا کہ وہ راجیہ سبھا کیوں جائیں؟2015ء کے اسمبلی انتخابات کے لئے عوام سے مزید ایک بار ووٹ طلب کرنے کی ذمہ داری وہ خود اپنے طور پر قبول کئے ہیں۔ نتیش کمار کو راجیہ سبھا جانے کے مواقع کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اطلاعات میں نہ تو صداقت ہے اور نہ ان کے پیچھے کوئی سبب کارفرما ہے ۔ سنگھ ے اپنے ادعا کو ثابت کرنے کہا کہ محکمہ تعمیرات نے نمبر سات سر کلر روڈ پر نئی عمارت ان(کمار) کے نام پر سابق چیف منسٹر کی حیثیت کے طورپر مختص کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ سنگھ فی الوقت رکن راجیہ سبھا ہیں اور کمار ریاستی قانون ساز کونسل کے رکن ہیں ۔ پارٹی کے تین راجیہ سبھا ارکان کی لوک سبھا کے لئے کامیابی کے بعد راجیہ سبھا کی تین مخلوعہ نشستوں کے سبب نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کی اطلاعات گشت کرنے لگی تھیں۔

Bihar JD(U) chief dismisses reports of Nitish Kumar going to Rajya Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں