الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشتبہ - گیری راج سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشتبہ - گیری راج سنگھ

بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے آج ایسا تبصرہ کرتے ہوئے جس کی وجہ سے وہ تازہ مصیبت میں پھنس سکتے ہیں ، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سسلے میں مختلف پیمانے اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ کے خلاف ورزی کے معاملات سے نمٹنے مختلف پیمانے اختیار کئے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مماثل کیس سے اس نے الگ الگ انداز میں نمٹا ہے ۔ گری راج سنگھ نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے بعدانتخابی علامت نمایاں کرنے پر بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندرمودی کے خلاف کیس درج کیا جب کہ امیٹھی کے ایک پولنگ اسٹیشن میں رائے دہندوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے کے باوجود راہول گاندھی کو بخش دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادواور سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جب کہ ضلع چنڈولی کے ایک پولنگ اسٹیشن میں لیپ ٹاپ پر ان کی تصاویر پائی گئی ہیں ۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ یہ بڑی بدبختی ہے کہ الیکشن کمیشن نے جاریہ عام انتخابات میں اپنی غیر جانبداری کو مشتبہ کردیا ہے ۔ انہوں نے اس بات کی یادداہنی کرائی کے اس ادارہ کی ساکھ قائم کرنے میں برسوں لگے تھے ۔ اس وقت کے انتخابی کمیشن کے سربراہ ٹی این سیشننے1990میں اس کے لئے سخت محنت کی تھی۔ سیشن کے جانشینوں نے بھی الیکشن کمیشن کی ساکھ بنانے میں سخت محنت کی تھی لیکن بد قسمتی سے موجودہ کمیشن کے موجودہ سربراہوں کے بارے میں یہ بات نہیں کہی جاسکتی کیوں کہ کمیشن غیرجانبدارانہ طور پر کام نہیں کررہا ہے ۔

Neutrality of the Election Commission doubtful - GiriRaj Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں