12/مئی حیدرآباد اعتماد نیوز
بلدیات کے انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے ایک میونسپل کارپوریشن اور 5بلدیات میں بڑ اہم موقف حاصل کیا ہے ، جب کہ ضلع عادل آباد بلدیہ بھینسہ میں اس کو قطعی اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ مجلس نے ریاست کے علاقہ تلنگانہ، سیما آندھرا میں تقریباً252امیدوار کھڑے کئے تھے جس کے منجملہ101امیداروں نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح مجلس کی کامیابی کا تناسب40فیصد رہا۔ مجلس نے23رکن بلدیہ بھینسہ میں12نشستیں حاصل کرتے ہوئے قطعی اکثریت حاصل کرلی ۔ ضلع عادل آباد کے بلدیہ نرمل میں مجلس کو دوسری بڑی جماعت کا موقف حاصل ہواہے ۔ 36رکنی اس بلدیات میں مقامی قائد اندرا کرن ریڈی کی قیادت میں بی ایس پی 18نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری جب کہ مجلس10نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اس بلدیہ میں مجلس کی شراکت کے بغیر صدرنشین و نائب صدرنشین کا انتخاب ممکن نہیں۔36رکن بلدیہ عادل آباد میں ٹی آر ایس 14نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت سے ابھری جب کہ مجلس نے4حلقوں سے کامیابی حاصل کی ۔ کانگریس7نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ ضلع میدک کی بلدیہ سنگاریڈی میں مجلس8نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جب کہ کانگریس10نشستوں کے ساتھ سب سے بڑ ی پارٹی بنی ، اس بلدیہ میں بھی مجلس کی شراکت کے بغیر عہدوں کی تشکیل ممکن نہیں ہوگی۔ضلع رنگا ریڈی کے بلدیہ تانڈورمیں 10نشستوں کے ساتھ مجلس نے سب سے بڑی پارٹی کا موقف حاصل کیا۔ ٹی آر ایس اور کانگریس کو ترتیب وار10اورنشستیں حاصل ہوئیں۔31رکنی بلدیہ میں مجلس کی شراکت کے بغیر صدرنشین و نائب صدر نشین کا انتخاب ممکن نہیں۔ محبوب نگر بلدیہ میں مجلس کو بادشاہ گر کا موقف حاصل ہے ۔41رکنی اس بلدیہ میں کانگریس14نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی ہے جب کہ مجلس اتحاد المسلمین اور ٹی آر ایس 7,7نشستوں سے دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ بی جے پی6نشستوں کے ساتھ تیسرے مقام پر چلی گئی ہے ۔ مجلس کو سب سے اہم کامیابی بھینسہ کے علاوہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں حاصل ہوئی۔50رکنی نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں مجلس اتحاد المسلمین اور کانگریس 16,16کے ساتھ پہلے مقام پرہیں۔ ٹی آر ایس 10نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر اور بی جے پی 6نشستوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے ۔ اس طرح اس کارپوریشن میں ایم آئی ایم میئر کے عہدہ تک پہنچ پاسکے گی ۔ مجلس کو میونسپل کارپوریشن نظام آباد، بلدیات سنگا ریڈی ، تانڈور اور نرمل میں بادشاہ گرکا موقف حاصل ہوا ہے ۔ اس لئے کہ ان کارپوریشنوں اور بلدیات میں مجلس کی تائید کے بغیر کوئی وہاں میئر ، صدرنشین کے عہدہ کا دعویدار نہیں ہوسکتا۔ اس بات کے بھی امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ کارپوریشن نظام آباد اور دیر3بلدیات میں مجلس اعلیٰ عہدہ حاصل کرسکتی ہے ۔ اس انتخابات میں تلنگانہ کے اضلاع ، محبوب نگر ، نظام آباد ، رنگا ریڈی ، میدک، عادل آبادسے جہاں مجلس کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے وہیں میونسپل کارپوریشن کریم نگر سے مجلس نمایاں کامیابی حاصل نہیں کرسکی اس کے صرف دو امیدوار ہی منتخب ہوسکے ۔سیما آندھرا کے ضلع کرنول کی بلدیہ ادونی میں5نشستوں کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین تیسری بڑی پارٹی کاموقف حاصل ہوا۔MIM's huge success in Telangana municipal elections
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں