مایا - ممتا - نوین اور جیا للتا سیکولر - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

مایا - ممتا - نوین اور جیا للتا سیکولر - کانگریس

امکانی نتائج کے پیش نظر آج کانگریس نے مابعد الیکشن تمامامکانات کے در کھولتے ہوئے مایاوتی، ممتا بنرجی ،نوین پٹنائک اور جیہ للیتا کوسیکولر ہونے کی سنددیدی ۔ پارٹی کے ترجمان شکیل احمد نے یہاں نامہ نگاروں سے پولنگ کے آخری دن ملاقاتمیں یہ دعوی کرنے کے فوراً بعد کہ16مئی کے بعدیوپی اے سوئم کی حکومت بننے جارہی ہے۔ مذکورہ چاروں پارٹیوں کوسیکولر ہونے کی سند دیدی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ماضی میں بی جے پی اتحاد کا حصہ رہنے والی ان جماعتوں کو ایک دم سے سیکولر بتانے کی ضرورت کیوں آن پڑی مسٹر احمد نے راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کی بات کررہے ہیں کل کی نہیں۔ ایگزیٹ پول کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اس میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کیونکہ اس مشق میں ہمیشہ بی جے پی کو آگے دکھایا جاتا ہے اور جب نتائج سامنے آتے ہیں تو معاملہ برعکس ثابت ہوتا ہے ۔2009میں ایگزٹ پول میں کانگریس کو جتنی سیٹیں ملتی دکھائی گئی تھیں ۔ اس سے68 سیٹیں زیادہ کانگریس کے حصہ میں آئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اپنے اقتدار میں نہ آنے کا خوف کس حد تک لاحق ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ پارٹی کے سب سے بڑے کمپیز مودی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کمیشن سے رجوع بھی کیا ہے ۔ کانگریس ترجمان مسٹر شکیل احمد نے کانگریس کی تائید سے غیر بی جے پی سرکار قائم کرنے کے کسی امکان کو انتخابی نتیجہ نکلنے کے بعد کی مشق پر محمول کرتے ہوئے کہا کہ بہر حال آر ایس ایس کے خیمہ سے چھن چھن کر آنے والی خبروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ بی جے پی کے منتظر وزیر اعظم لوک سبھا میں اپوزیشن کی قیادت سنبھالیں گے ۔ کانگریسی رہنما نے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پولنگ کی بڑھی ہوئی شرح اس بات کا اشارہ نہیں کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ، کہا کہ بے شک ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں لیکن یہ ملک ایسی کسی تبدیلی کا متحمل نہیں جو اس کی سیکولر اقدار سے ہم آہنگ نہ ہو اور کانگریس نے ہمیشہ ان قدروں کی آبیاری کی ہے۔

Maya Mamata Jayalalithaa Naveen secular Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں