سعودی عرب - کامیاب عائلی زندگی کے لئے شادی سے قبل ذہنی مطابقتی ٹسٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-04

سعودی عرب - کامیاب عائلی زندگی کے لئے شادی سے قبل ذہنی مطابقتی ٹسٹ

Compatibility-test-before-marriage
کامیاب ازدواجی زندگی اوربعد نکاح ممکنہ پیش آمدہ مسائل سے بچاؤ اور ایک دوسرے کے عادات و اطوار کی جانچ کے لئے سعودی عرب میں’کفاء ٹسٹ، تیزی سے فروغ پا رہا ہے ، جو شادی سے پہلے لازمی میڈیکل ٹسٹ کے حصہ کے طور پر کیاجاتا ہے ۔ کثیر الاشاعت انگریزی روزنامہ ’سعودی گزٹ، کی رپورٹ کے مطابق اس ٹسٹ میں خواتین کو مردوں کے مقابلہ میں زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ عمومی طور پر وہ اپنے ہونے والے شوہر کے نام ، تعلیم، پیشہ اور عہدے کے سوااس سے متعلق کچھ نہیں جانتی، جس کی وجہ سے ازدواجی زندگی میں انہیں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عنود الزامل کا کہنا ہے کہ نفسیاتی صحت اور مردو زن کے درمیان باہمی موافقت کی اہمیت کا شعور سعودی معاشرے میں روز بروز پروان چڑھتا جارہا ہے جس کے ذریعہ شادی سے پہلے ہی دونوں فریقین کے اس اہم مرحلے سے متعلق رجحانات کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔ شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان الفیصل سوشیل سنٹرمیں عائلی مشاورت یونٹ کی سربراہ بدریعہ الراشدی نے کفاء ٹسٹ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس سے شادی شدہ جوڑوں کے رویوں میں پائے جانے والے مسائل سے بچنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ذریعہ ہونے والے میاں بیوی کو ایک دوسرے کے بارے میں ایسی معلومات سے آگاہی ملے گی جن کے بارے میں عمومی طور پر وہ لاعلم رہتے ہیں۔

Saudi Arabia - Compatibility test before marriage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں