حافظ سعید پاکستانی بار اسوسی ایشن کی تقریب میں مہمان خصوصی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-04

حافظ سعید پاکستانی بار اسوسی ایشن کی تقریب میں مہمان خصوصی

Hafiz-Saeed-chief-guest-bar-association-Pakistan
جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید کو پاکستان کے ایک ممتاز بار اسوسی ایشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تاہم ماہرین قانون کے ایک گروپ نے اس فیصلہ کی مخالفت کی ۔ حافظ سعید پر ممبئی دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی اور سازش کا الزام ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ بار اسو سی ایشن نے کل پہلی بار، بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ مذہبی تنظیم کے سربراہ کو مدعو کیا۔ منتخب ایڈوکیٹس کے حریف گروپ کی ایک تنظیم نے بار کے اس فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا کہ بار اسوسی ایشن نے ایک ممنوعہ تنظیم کے سربراہ کو مدعو کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ایک سینئر وکیل کی شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر بتایا کہ ہم ایک ایسی اہم تقریب میں ایک متنازعہ شخصیت کو مدعو کرکے دنیا کو آخر کیا پیام دینا چاہتے ہیں۔

Hafiz Saeed invited as chief guest by bar association in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں