اسرائیل کی جانب سے امریکہ کی جاسوسی کے الزام کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

اسرائیل کی جانب سے امریکہ کی جاسوسی کے الزام کی تردید

اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل نے امریکہ کے خلاف جارحانہ انداز میں جاسوسی کی ہے ۔ اسرائیل کے وزیر انٹلی جنس پوال الٹے نٹز نے ٹی وی چیانل10کو دئیے گئے انٹرویو میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اسرائیلی اور امریکہ کے درمیان بہترین انٹلی جینس تعلقات کو بگاڑنا چاہتا ہے ۔ دونو ں ممالک کے انٹلی جینس تعلقات کو تخریب کاری کے ذریعہ بگاڑنے کی کوشش کی گئی ۔ اسرائیلی وزیر امریکی سینٹ کی انٹلی جینس کمیٹی کے صدر نشین ڈیانے سے ملاقات کریں گے ۔ سابق اسرائیلی انٹلی جنس چیف نے بھی اسرائیل کی جانب سے امریکہ کی جاسوسی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات قطعی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ اسرائیل نے امریکہ کی جاسوسی نہیں کی ۔ پولارڈ جو امریکہ کا ایک یہودی ہے اس کو1985میں واشنگٹن میں گرفتار کیا گیا ۔ اس پر سرکاری راز چراکر اسرائیل کوسربراہ کرنے کے الزام میں سزائے حبس دوام دی گئی۔

Israel govt denies latest charge of spying on US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں