لندن میں غذا کو ضائع کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

لندن میں غذا کو ضائع کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا

فرانس کی ایک ریسٹورنٹ نے انہیں فراہم کردہ غذا کاکچھ حصہ بچانے ریسٹورنٹ کو آنے والے کسٹمر پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتظامیہ کا اہم مقصد غذا کو ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ لوزون میں واقع فرنچ ریسٹورنٹ "پٹریزیٹا" میں آنے والے کسٹمر جنہیں غذا فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس کو تھوڑا استعمال کرنے کے بعد چھوڑ رہے ہیں۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ان کسٹمر پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئنٹی منٹس نیوز پیپر کی اطلاع کے مطابق انہیں فراہم کردہ غذا کا کچھ حصہ بچانے والے کسٹمرس کی بل میں5فرنک جمع کرتے ہوئے زائد وصول کئے جائیں گے ۔ ریسٹورنٹ کے مالک گیووانی ٹفورو نے بتایا کہ ماہ اپریل میں غذا کا زائد حصہ پھینکنے میں چلا گیا ۔ غذاکو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کسٹمر پر جرمانے عائد کیا جارہا ہے اور پیر کے روز سے اس پر سختی سے عمل آوری ہوگی ۔ جرمانہ عائد کرنے کا اہم مقصد غذا کو ضائع ہونے سے روکنے سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

Restaurants fine diners for wasting food

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں