افغانستان میں چٹانیں کھسکنے کا واقعہ - مہلوکین کی تعداد 2100 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-04

افغانستان میں چٹانیں کھسکنے کا واقعہ - مہلوکین کی تعداد 2100

افغانستان کے شمال مشرقی علاقیکے ایک گاؤں میں چٹانیں کھسکنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد2100سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس کی تصدیق صوبائی گورنر کے ترجمان نے دی، بدخشاں صوبے کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ اس ناگہانی آفت میں جن2100سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی وہ تمام300خاندانوں خے رکن تھے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس وقت زیادہ توجہ بے گھر ہوئے4000سے زیادہ افراد پر دی جارہی ہے۔ علاقے میں چٹانیں کھسکنے کے مزید واقعات کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔ بدخشاں صوبہ کے گورنر شاہ ولی اللہ ادیب نے یہاں بتایا کہ ہوبوارگ گاؤں میں بھاری بارش کی وجہ سے ایک پہاڑی کھسک گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں صورتحال بہت سنگین ہے ، اور250سے زیادہ مکان کیچڑ اور ملبہ میں دب گئے ہیں ۔ بچاؤ ٹیم کے ارکان کو وہاں تک پہنچنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے پورا گاؤں ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ صدر حامد کرزئی نے واقع پر افسوس ظاہر کیا ہے اور آفات سے نمٹنے والے محکمہ کو وسیع پیمانے پر راحت کی مہم چلانے کا حکم دیا ہے ۔ یہ واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے افراد جمعہ کی نماز ادا کرنے مقامی مسجد پہنچے ہوئے تھے ۔ کم از کم300مکانات بھی زمین تودہ کی زد میں آگئے ۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے ایک ترجمان نے بھی350ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ ان کے ادارے کارکن مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں، پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے دوران مٹی کے تودوں یا چٹانوں کا کھسک جانا عام خیال کیاجاتا ہے لیکن جمعہ2مئی کا واقعہ انتہائی بھیانک قرار دیا گیا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

Death toll reaches 2100 in deadly Afghanistan landslide

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں