پاکستانی طالبان کے نائب سربراہ برطرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

پاکستانی طالبان کے نائب سربراہ برطرف

پاکستانی طالبان سربراہ ملا فضل اللہ نے 43انتہا پسند تنظیموں پر مشتمل تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)میں اندرونی خلفشار اور داخلی اختلافات کے دوران بالا دستی حاصل کرلی ہے ۔ ملا فضل اللہ نے جنوبی وزیرستان میں ٹی ٹی پی سربراہ خان سعید محسود عرف سجنا کو عہدے سے برطرف کرکے نائب امیر شیخ خالد حقانی کو ان کا جانشین مقرر کیا ہے۔ مقامی میڈیا نے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان دوائد محسود کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ۔ گزشتہ ہفتہ ملک کے طول و عرض میں ایسی اطلاعات عام ہورہی تھیں کہ سجنا‘فضل اللہ کو عہدہ سے بے دخل کرنے کی سازش رچ رہی ہیں ، جنہوں نے2007سے افغانستان کے صوبہ کنار میں بودوباش اختیار کررکھی ہے ۔ فضل اللہ (ریڈیو ملا کی عرفیت سے مشہور) نے گزشتہ سال نومبر میں امریکی ڈرون حملہ میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد سجنا کو اعلی عہدہ پر فائز ہونے سے روک دیا تھااور انہیں شکست سے دو چارکرتے ہوئے انہیں حاشیہ میں ڈال دیا تھ ا۔ سجنا، اپنے طور پر اور اپنے زیر کنٹرول فضل اللہ مخالف عسکریت پسندوں کومتحد کرنے کی جدو جہد کرتے رہے جس کا مقصد فضل اللہ عہدہ سے بے داخل کرنا تھا ۔ پاکستان کی انتہائی طاقتور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی فضل اللہ کو حکومت مخالف عنصر باور کرتی ہے ۔ سجنا‘حکیم اللہ محسود کے زمانہ سے ہی حکومت کے ساتھ امن کے زبردست حامی تھے‘ تاہم جنوبی وزیرستان میں شہر یار محسود کے ساتھ انتہائی خوفناک جنگ میں الجھے ہوئے تھے۔شہر یار بھی حکیم اللہ محسود کے مقربین میں شامل تھے ۔ اوروہ یہ باور کرتے ہیں کہ پاکستانی طالبان کے ایجنڈہ کی تکمیل کا یہی واحد راستہ ہے ۔ ٹی ٹی پی میں شامل گروپس کے داخلی اختلافات کی ترسیلات(ٹیلیفون) کی خفیہ سماعت سے پتہ چلا کہ سجنا کچھ بڑا کارنامہ انجام دینے والے ہیں ۔ پاکستان کی ممتاز سیکورٹی سرویس کے ایک رکن نے گزشتہ ہفتہ دی نیشن کو اس حقیقت سے آگاہ کیا تھا۔ اپریل کے پہلے ہفتہ سے ہی مواصلاتی مداخلت کا عمل شروع ہوا جس سے یہ اشارے ملنے لگے کہ ٹی ٹی پی میں نئے اتحاد کی گنجائش پیدا کی جارہی ہے اور اس عمل کے دوران بعض اہم کمانڈروں کا قتل بھی ممکن ہے۔ گزشتہ ماہ کی لڑائی کے دوسران40تا60عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے جن میں کمانڈروں کی اکثریت کے ساتھ اتحادمیں ناکام رہے یا عسکریت پسندوں کا ایک نیا گروہ بھی تشکیل نہ دے سکے ۔ اب ریڈیو ملا کے لئے میدان صاف ہے ، حالانکہ انہیں مضبوط لیڈر باور نہیں کیاجاتا ۔ ملاریڈیو نے مہمندا یجنسی میں ٹی ٹی پی سربراہ عمر خراسانی کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں طالبان کمانڈر مقرر کیا ہے۔ حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان داؤد محسود نے جیونیوز کو کسی نامعلوم مقام سے بتایا کہ وہ ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

Fazlullah sacks Sajna as SWA chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں