مودی کے راستہ کی رکاوٹ - وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ عوام کے ہیرو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

مودی کے راستہ کی رکاوٹ - وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ عوام کے ہیرو

Varanasi-DM-Pranjal-Yadav
وارانسی کے نوجوان ضلع مجسٹریٹ پرنجال یادو جنہوں نے نریندر مودی کی انتخابی مہم پر پابندیاں عائد
کرتے ہوئے بی جے پی کی برہمی مول لی ہے ، مقامی عوام کے لئے ہیرو بن گئے ہیں ۔ انہوں نے آئی آئی ٹی روڑکی سے میکانیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔34سالہ عہدیدار2006بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں ۔ وارانسی آنے سے قبل وہ ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا حلقہ اعظم گڑھ ضلع مجسٹریٹ رہ چکے ہیں۔ وارانسی کی سڑکوں پر پرنجال یادو کو حاصل ہونے والی تائید دیکھی جاسکتی ہے جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا الزام ہے کہ انہوں نے وارانسی میں مودی کی لوک سبھا مہم کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی ہے ۔ عوام سے بات چیت کے دوران کئی وجوہات کی بنا پر پرنجال یادوکی تائید کی ۔ حیرت انگیز طور پر بعض بی جے پی کارکنوں نے بھی یادو کے بارے میں اچھی باتیں کہیں۔ یادو کے مشورے پر جب الیکشن کمیشن نے مودی کو وارانسی میں انتخابی ریالی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تو بی جے پی نے ٹکراؤ کی راہ اختیار کی ۔ بہرحال مودی نے جمعرات کے دن ایک اور ریالی سے خطاب کیا لیکن گنگا آرتی کے اپنے دو پروگراموں کو انہیں منسوخ کرنا پڑا ۔ مقامی عوام نے ضلع مجسٹریٹ کی بھرپور ستائش کی ۔ ایک مقامی شخص نے انہیں حرکیاتی شخص قرار دیا ۔ بڈولی اعلاقہ میں واقعہ ایک سائبر کیفے کے مالک سنیل چورسیا نے کہا کہ پرنجال یادو نے آہنی پنجہ سے کام لیتے ہوئے کئی ناجائز قبضوں کو برخواست کیا ہے۔ انہوں نے کئی سیاسی قائدین اور دولت مندوں تک کو نہیں بخشا۔ انہوں نے وارانسی میں سڑکوں کی حالت بھی بہتر بنائی ۔ قبل ازیں شہرکے کچھ علاقے ایسے تھے جہاں خراب سڑکوں کی وجہ سے لوگ جانے سے کتراتے تھے،یادونے یہاں تبدیلی لائی ہے۔ ایک آٹو ڈرائیور نوشاد نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکوں کی وجہ سے ہم جیسے لوگوں کی زندگی آسان ہوگئی ہے ۔ اچھی سڑکوں کی وجہ سے ایندھن بچتا ہے ۔ پرنجال یادو نے بنارس کے لئے بہت کچھ کیا ہے ۔

Despite BJP wrath, Varanasi DM Pranjal Yadav remains a local hero

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں