نواز شریف اور زرداری کو پاکستانی عدالت کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

نواز شریف اور زرداری کو پاکستانی عدالت کی نوٹس

پاکستان کی ایک عدالت نے ایک عرضداشت کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور62دیگر ساستدانوں کو نوٹس روانہ کی ہے ۔ عرضداشت میں ان افراد کو غیر ممالک سے اپنی اثاثہ جات واپس لانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی ۔ ایڈوکیٹ جاوید اقبال جعفری نے64سیاستدانوں کے خلاف عرضداشت گزاری تھی جس میں ان پر حوالہ کے ذریعہ غیرممالک کو3لاکھ ملین ڈالر منتقل کرنے کا الزام عائد کیاگیا تھا جس سے قومی مالیہ کو زبردست نقصان پہنچا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس درخواست پر عمل کرتے ہوئے 64سیاستدانوں کے علاوہ وفاقی حکومت کو بھی نوٹس روانہ کی ۔ ان سیاستدانوں میں پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی سربراہ عمران خان بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے ان کو29مئی تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ درخواست گزارنے یہ وضاحت بھی کی کہ ان سیاستدانوں نے عدالتی احکامات کے باوجود حوالہ کے ذریعہ رقومات کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات سے متعلق حلفنامہ بھی داخل نہیں کیا ہے ۔ جاوید اقبال جعفری نے یہ وضاحت بھی کی کہ اگر ان رقومات کو ملک واپس لایاجائے تو بین الاقوامی امداد پاکستان کو ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے عدالت سے ان سیاستدانوں کو اثاثہ جات واپس لانے کی ہدایت دینے کی گزارش کی۔

Pakistan court issues notice to Sharif, Zardari over foreign assets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں