مجلس کے قائد اکبر الدین اویسی کو ہلاک کرنے کی سازش بے نقاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

مجلس کے قائد اکبر الدین اویسی کو ہلاک کرنے کی سازش بے نقاب


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-may-19

بنگلور
پی ٹی آئی
کرناٹک پولیس نے ضلع اننت پور میں ڈکیتی کے کئی کیس میں مبینہ رول کے لئے مطلوب ایک شخص اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ اطلاع کے بموجب کنیگل گری اور اس کا گروپ مجلسی قائد کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا ، تاہم پولیس نے اس کی توثیق کرنے سے انکار کردیا ۔ اننت پور کے ہندو پور ٹاؤن میں گزشتہ شب4 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ سٹی پولیس کمشنر رگھویندراور اتکر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کنیگل گری اپنے ساتھیوں کے ساتھ کہیں چھپا ہوا تھا ، پولیس اس کو گرفتار کرنے کے لئے ہندو پور روانہ ہوئی ۔ زخمی گری کو بعد ازاں ہندوپور گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ فرار ہونے کی کوشش کے دوران حادثہ میں وہ زخمی ہوگیا تھا ۔ فی الحال گری ، آندھرا پردیش پولیس کی حراست میں ہے، جب کہ اس کے تین ساتھیوں کو بنگلور لایا گیا ۔ پولیس عہدیداروں نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ گری کا گروپ مجلسی قائد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا ۔ بنگلور لائے جانے کے دوران گری کے تین ساتھیوں میں سے ایک جس کا نام گویندہ ہے ،،دیون ہلی کے قریب فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس کے بعد پولیس نے اس پر فائرنگ کی ، فائرنگ میں اس کا پیر زخمی ہوگیا ۔ اسے علاج کے لئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ گری، ڈکیتی اور رہزنی کے کئی جرائم میں مطلوب تھا۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں