16/مئی وڈوڈرا/احمدآباد آئی۔اے۔این۔ایس
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کے پارٹی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے وڈوڈرا اور احمدآباد میں جلسے عام سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر مودی نے کہا کہ ملک کے عوام کی ترقی بی جے پی حکومت کا بنیادی مقصد رہے گا ۔ انہوں نے کشمیر سے کنیا کاری اور کوچھ سے کمرپ تک صرف عوام کی حکومت رہے گی ۔ بی جے پی اتحاد کی غیر معمولی کامیابی پر انہوں نے عوام کو مبارکباد دی ۔ اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کے سارے عوام ہمارے اپنے ہیں اور حکومت چند افراد کے لئے مخصوص ہوکر نہیں رہے گی ۔ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نے کہا کہ اتحاد اور ترقی سب کے لئے ہمارے مشن کامقصد ہے۔ نریندر مودی کی تقریر کے دوران جلسے میں شریک حامیوں نے مودی مودی کے نعرے لگارہے تھے ۔ انہوں نے کانگریس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار انتخابات دیگر جماعتوں کے لئے انتہائی تلخ تجربہ ثابت ہوئے ہیں۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ سیاست میں کوئی کسی کا دشمن نہیں ہوتا ۔ مودی نے خود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں مزدور نمبر ون ہوں اور ملک میں اگلے60مہینوں میں ملک کی معیشت کو اس قدر مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ کوئی مزدور نہیں رہے گا۔ مودی نے پہلے وڈوڈرا میں تقریر کی پھر احمدآباد روانہ ہوئے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کے لئے پہلے وڈوڈرا کا انتخاب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وڈوڈرا کی عوام نے انہیں ریکارڈ اکثریت سے کامیابی دلائی ہے اس لئے انہوں نے پہلے وڈوڈرا کی عوام کو خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے وارانسی کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ مودی نے احمدآباد میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران حریف جماعتوں کے قائدین نے ان کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے ان کے خلاف منفی باتیں کی ہیں اور ملک کی ترقی کے بلند بانگ دعوے کئے گئے لیکن ان کے سارے دعوے رائیگاں چلے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے مہاتما گاندھی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی جدو جہد کو ترقی کی بنیاد بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرتے ہوئے مستقبل کی ترقی کے لئے جدو جہد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں